مندسور جا رہے ہاردک پٹیل کو ایم پی پولیس نے راجستھان بارڈر پر کیا گرفتار

Jun 13, 2017 12:23 PM IST | Updated on: Jun 13, 2017 12:23 PM IST

مندسور۔ مندسور میں پولیس فائرنگ میں مارے گئے کسانوں کے اہل خانہ سے ملنے جا رہے پاٹيدار معاشرے کے نوجوان لیڈر ہاردک پٹیل کو ایم پی پولیس نے راجستھان بارڈر سے گرفتار کر لیا۔ ہاردک  کے علاوہ پولیس نے چھ دیگر لوگوں کو بھی نقض امن کے خدشہ میں گرفت میں لیا ہے۔ ہاردک پٹیل طے شدہ پروگرام کے مطابق منگل کی صبح قریب 10 بجے راجستھان بارڈر سے ملحق نياگاوں پہنچے۔ ان کے ساتھ جے ڈی یو کے قومی جنرل سکریٹری اکھلیش کٹیار بھی موجود تھے۔ ہاردک پٹیل نے جیسے ہی مدھیہ پردیش کی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کی وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے انہیں گرفتار کر لیا۔

پولیس نے کئے تھے یہ انتظامات

مندسور جا رہے ہاردک پٹیل کو ایم پی پولیس نے راجستھان بارڈر پر کیا گرفتار

ہاردک پٹیل کو روکنے کے لئے پولیس نے بند کیا مہو-نصيرآباد ہائی وے

ایم پی پولیس سمیت سی آر پی ایف اور ایس اے ایف کے 200 جوان تعینات

نياگاوں بارڈر کو پولیس نے کیا سیل

راجستھان سے ملحق سرحدی گاوں پر پولیس کی گہری نظر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز