جھارکھنڈ : رانچی کے ڈورنڈہ میں 6 کروڑ کی لاگت سے اسپتال بن کر تیار، مگر اب تک نہیں ہوسکا افتتاح

Oct 20, 2017 08:36 PM IST | Updated on: Oct 20, 2017 08:36 PM IST

رانچی : رانچی میں تعمیر شدہ اسپتال کے افتتاح کا معاملہ تقریباچھ ماہ سے التوا میں ہے۔ اسپتال کا افتتاح نہیں ہونے کی وجہ سے علاقہ کے لوگوں کوعلاج و معالجہ میں کافی دشواریاں پیش آ رہی ہیں۔ خیال رہے کہ رانچی کے ڈورنڈہ واقع حضرت قطب الدین شاہ رسالدار درگاہ ٹرسٹ کی زمین پر50 بیڈ والےاسپتال کی تعمیرکی گئی ہے۔ تقریبا چھ کروڑ کےسرکاری فنڈ سےاس اسپتال کا تعمیراتی کام پورے طور پر مکمل ہو چکا ہے، لیکن اسکا اب تک افتتاح نہیں کیا گیا ہے۔

درگاہ ٹرسٹ کے صدر حاجی رئوف گدی کے مطابق اس تعلق سے وزیرصحت رام چندر چندر ونسی ٹال مٹول کا رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ درگاہ ٹرسٹ کے مطالبہ پر پچھلی حکومت کے ذریعہ اسپتال کی تعمیر کے لئے چھ کروڑ کی رقم خرچ کرنے کی منظوری دی گئی تھی ۔ چار سال میں یہ اسپتال بن کر پوری طرح تیار ہوگیا ہے، لیکن اب تک افتتاح نہ ہونے سے بہتر طبی سہولیات سے محروم علاقے کے لوگوں میں مایوسی ہے۔

جھارکھنڈ : رانچی کے ڈورنڈہ میں 6 کروڑ کی لاگت سے اسپتال بن کر تیار، مگر اب تک نہیں ہوسکا افتتاح

اسپتال کی تعمیر سے نہ صرف علاقہ کے لوگوں کو بلکہ درگاہ پر حاضری دینے والے زائرین کو بھی بہتر طبی سہولتیں ملیں گی ۔ تاہم اس اسپتال کے لئے لوگوں کو کب تک انتظار کرنا پڑے گا ، یہ دیکھنے والی بات ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز