کوئلہ بلاک گھوٹالہ معاملہ میں مدھوکوڑا اور سابق کوئلہ سکریٹری کو تین تین سال کی قید

نئی دہلی۔ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت نے’ راجهرا نارتھ کوئلہ بلاك الاٹمنٹ‘ میں بدعنوانی کے مجرم قرار دیئے گئے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلی مدھو کوڑا اور سابق کوئلہ سکریٹری ا یچ پی گپتا کو تین تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔

Dec 16, 2017 01:49 PM IST | Updated on: Dec 16, 2017 01:49 PM IST

نئی دہلی۔ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت نے’ راجهرا نارتھ کوئلہ بلاك الاٹمنٹ‘ میں بدعنوانی کے مجرم قرار دیئے گئے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلی مدھو کوڑا اور سابق کوئلہ سکریٹری ا یچ پی گپتا کو تین تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کوڑا پر 25 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی لگایا گیا ہے۔ سی بی آئی کے خصوصی جج بھرت پراشر نے بدھ کو کوڑا، گپتا، ریاست کے سابق چیف سکریٹری اے باسو اور دیگر کو کوئلہ بلاک الاٹمنٹ معاملہ میں مجرمانہ سازش اور بدعنوانی کا مجرم قرار دیتے ہوئے فیصلہ آج کے لئے محفوظ رکھ لیا تھا۔

سی بی آئی نے دسمبر 2014 میں ’ونی آئرن اینڈ اسٹیل انڈسٹریزلمیٹڈ (وي آئی ایس یو ایل ) کے حق میں کوئلہ بلاک الاٹمنٹ میں بدعنوانی کو لے کر کوڑا اور تین دیگر کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔ سی بی آئی کی عدالت نے 14 جولائی 2015 کو ملزمان کے خلاف مجرمانہ سازش، دھوکہ دہی اور بدعنوانی کی روک تھام ایکٹ کے تحت الزامات طے کرنے کی ہدایات دیئے تھے اور 31 جولائی 2015 کو الزام طے کر دیا گیا۔ سی بی آئی نے الزام لگایا تھا کہ وی آئی ایس یو ایل نے8جنوری 2007کو ’راجہرا نارتھ کوئلہ بلاک‘ کے الاٹمنٹ کیلئے درخواست دی تھی۔

کوئلہ بلاک گھوٹالہ معاملہ میں مدھوکوڑا اور سابق کوئلہ سکریٹری کو تین تین سال کی قید

مدھوکوڑا کی فائل فوٹو: پی ٹی آئی۔

جھارکھنڈ حکومت اور اسٹیل وزارت نے وی آئی ایس یو ایل کو کوئلہ بلاک الاٹمنٹ کی سفارش کی نہیں، اس کے باوجود 36 ویں اسکریننگ کمیٹی نے ملزم کمپنی کو بلاک دینے کی سفارش کر دی۔ اسکریننگ کمیٹی کے اس وقت کے چیئرمین ایچ سي گپتا نے یہ حقائق اس وقت کے وزیر اعظم منموہن سنگھ سے چھپائے کہ جھارکھنڈ حکومت نے وی آئی ایس یو ایل کو کوئلہ بلاک الاٹمنٹ کرنے کی سفارش نہیں کی ہے۔ اس وقت وزارت کوئلہ کا چارج ڈاکٹر سنگھ کے پاس ہی تھا۔

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز