گھر کے باہر مردہ گائے ملنے پر مشتعل بھیڑ نے مسلم نوجوان کی کر دی جم کر پٹائی

Jun 28, 2017 01:36 PM IST | Updated on: Jun 28, 2017 01:37 PM IST

رانچی۔ جھارکھنڈ میں گریڈیہہ کے دیہری تھانہ علاقہ کے بیريا هٹياٹانڈ میں ایک شخص کے گھر کے باہر مردہ گائے ملنے سے ہنگامہ مچ گیا۔ مشتعل ہجوم نے پہلے پٹائی کی پھر اس کے گھر میں آگ لگا دی۔ واقعہ منگل کے روز دوپہر کا ہے۔ هٹياٹانڈ میدان کے قریب عثمان انصاری کے گھر کے باہر مردہ گائے دیکھی گئی۔ یہ دیکھ کر مشتعل لوگوں کی بھیڑ عثمان کے گھر پہنچی اور جم کر پٹائی کر دی۔ زخمی عثمان اور اس کے خاندان کو پولیس نے بحفاظت نکال لیا ہے۔

اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس پر لوگوں نے پتھراؤ کیا۔ بھیڑ کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے پہلے لاٹھی چارج کیا۔ بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔ اس دوران ایک شخص کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ کشیدگی کے پیش نظر پورے علاقے میں دفعہ 144 لگا دی گئی ہے۔

گھر کے باہر مردہ گائے ملنے پر مشتعل بھیڑ نے مسلم نوجوان کی کر دی جم کر پٹائی

گريڈيه کے ایس پی اکھلیش بی واریر نے بتایا کہ صورتحال فی الحال قابو میں ہے۔ پولیس کی مستعدی سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز