رانچی ٹیسٹ : شان مارش اور پیٹر ہینڈسکمب کی شاندار بلے بازی کی بدولت آسٹریلیا ڈرا کرانے میں کامیاب

Mar 20, 2017 05:13 PM IST | Updated on: Mar 20, 2017 05:13 PM IST

رانچی : ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان رانچی میں کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ میچ کو شان مارش اور پیٹر ہینڈسکمب کی شاندار بلے بازی کی بدولت آسٹریلیا ڈرا کرانے میں کامیاب ہوگیاہے ۔ آخری دن کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا نے 6 وکٹ کے نقصان 204 رن بنائے تھے ۔ایک وقت ایسا تھا جبکہ ٹیم انڈیا کیلئے جیت کی راہ آسان نظر آرہی تھی ، مگر اس کے بعد مارش ہینڈسکمب نے شاندار ساجھیداری نبھائی اور آسٹریلیا کو ہار سے بچالیا۔

پانچویں دن کا کھیل شروع ہونے پر گزشتہ روز کے اسکور 23 رن سے آسٹریلیا نے کھیلنا شروع کیا ۔ کپتان اسمتھ اور میٹرینش نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی تاہم 59 کے مجموعی اسکور پر آسٹریلیا کو تیسرا جھٹکا ایشانت شرما نے دیا ۔ شرما نے میٹرینش کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ میٹرینش کے بعد کپتان اسمتھ بھی جلد ہی آوٹ ہوگئے ۔ اسمتھ کو جڈیجہ نے بولڈ کیا ۔ میٹرینش نے 15 جبکہ اسمتھ نے 21 رن بنائے ۔ اس ک بعد شان مارش اور پیٹر ہینڈسکمب نے شاندار 124 رنوں کی ساجھیداری نبھاکر آسٹریلیا کو مشکل حالات سے نکالا ۔ پانچواں وکٹ شان مارش کی شکل میں 187 کے مجموعی اسکور پر گرا۔ مارش نے 53 رن بنائے ۔ اس کے بعد پھر جلد ہی میکسویل بھی صرف دو بناکر اشون کا شکار بن گئے ۔ جبکہ کھیل ختم ہونے تک ہینڈسکمب اور میتھیو ویڈ کریز پر موجود تھے ۔ ہینڈسکمب نے 77 جبکہ ویڈ نے 9 رن بنائے ۔ ٹیم انڈیا کی طرف سے جڈیجہ نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ایشانت شرما اور اشون نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

رانچی ٹیسٹ : شان مارش اور پیٹر ہینڈسکمب کی شاندار بلے بازی کی بدولت آسٹریلیا ڈرا کرانے میں کامیاب

قبل ازیں چتیشور پجارا (202) کی ڈبل سنچری اور ردھمان ساہا (117) کی سنچری کی بدولت ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں 210 اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 603 رنز بنائے۔ ان دونوں کے علاوہ مرلی وجے (82)، لوکیش راہل (67) اور رویندر جڈیجہ (ناٹ آؤٹ 54) نے ہاف سنچری لگائی ۔ پجارا نے ڈبل سنچری کے لئے 525 گیندیں کھیلیں اور 21 چوکے لگائے۔ کنگارو ٹیم کے لئے کمنز نے 4، اوکیف نے 3، ہیزل ووڈ اور لائن نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے ۔

اس سے پہلے آسٹریلیا نے اپنے کپتان اسٹیون اسمتھ (ناٹ آووٹ 178) اور گلین میکسویل (104) کی سنچری کی دم پر اپنی پہلی اننگز میں آل آوٹ 451 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کیا تھا۔ اسمتھ نے اپنی اننگز میں 361 گیندیں کھیلی اور 17 چوکے لگائے۔ٹیم انڈیا کی جانب سے جڈیجہ نے پانچ ، امیش یادو نے تین اور اشون نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز