سنسنی خیز انکشاف : 2 اپریل کے پرتشدد واقعات منصوبہ بند تھے ، نوجوانوں کو دی گئی تھی ہتھیاروں کی ٹریننگ

Apr 06, 2018 07:14 PM IST | Updated on: Apr 06, 2018 07:14 PM IST

بھوپال : مدھیہ پردیش میں بھارت بند کے دوران بھڑکے تشدد کے سلسلہ سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے۔ خفیہ رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ تشدد کے واقعات منصوبہ بند تھے اور کچھ تنظیموں نے نوجوانوں کو ہتھیار کی ٹریننگ بھی دی تھی ۔ آئی جی انٹلی جنس مکرند دیوسکر نے بھوپال میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا کہ تشدد کے واقعات اچانک پیش نہیں آئے بلکہ باقاعدہ طور پر اس کی سازش رچی گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ 30 سے 35 تنظیمیں پولیس کے رڈار پر ہیں۔ ان تنظیموں کے تشدد میں ملوث ہونے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ پولیس کو پتہ چلا ہے کہ ان میں سے کچھ تنظیموں نے تشدد بھڑکانے کا پہلے سے ہی منصوبہ بنا رکھا تھا۔ نوجوانوں کو ہتھیاروں کی ٹریننگ بھی دی گئی تھی۔

سنسنی خیز انکشاف : 2 اپریل کے پرتشدد واقعات منصوبہ بند تھے ، نوجوانوں کو دی گئی تھی ہتھیاروں کی ٹریننگ

خفیہ رپورٹ میں کچھ افسروں کا رول بھی سوالات کے گھیرے میں ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ پیر کو بھارت بند کے دوران تشدد کے واقعات کو بلا واسطہ یا بالواسطہ طور پر ان کی بھی حمایت حاصل تھی ۔ حالانکہ نے کوئی بھی افسر فی الحال اس بابت کچھ بھی بتانے کیلئے تیار نہیں ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز