آئی پی ایل 10 : کنگس الیون پنجاب نے پنے سپرجائنٹس کو چھ وکٹوں سے شکست دی

Apr 08, 2017 05:59 PM IST | Updated on: Apr 08, 2017 07:32 PM IST

اندور : آئی پی ایل کے 10 ویں سیزن کے چوتھے میچ میں کپتان میکسویل کی شاندار اننگز کی بدولت کنگس الیون پنجاب نے رائزنگ پنے جائنٹس کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔ ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے رائزنگ پنے سپرجائنٹس نے مقررہ 20 اوورس میں 6 وکٹ کے نقصان پر 163 رن بنائے ۔ ہدف کا تعاقب کرنے اتری پنجاب کی ٹیم نے 19 اوورس میں چار وکٹ کھوکر 164 رن بنالئے ۔

پنجاب کی شروعات اچھی رہی اور اس کو پہلا جھٹکا 27 کے اسکور پر منن ووہرا کی شکل میں لگا۔ووہرا نے 14 رن نبائے۔ تاہم دوسرے سلامی بلے باز ہاشم آملہ نے اچھی بلے بازی کی اور 28 رن کی اننگز کھیلی ۔ تاہم ساہا کچھ زیادہ نہیں کرسکے اور صرف 14 رن بناکر آوٹ ہوگئے ۔ اس کے اکشر پٹیل نے بھی 24 رن بنائے ۔ تاہم بعد میں گلین میکسویل اور ڈیوڈ ملر نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو 19 اوورس میں جیت دلادی ۔ میکسویل نے 44 رن بنائے جبکہ ملر نے 30 رن بنائے ۔ پنے کی طرف سے عمران طاہر نے دو اور ڈنڈا اور چہر نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

آئی پی ایل 10 : کنگس الیون پنجاب نے پنے سپرجائنٹس کو چھ وکٹوں سے شکست دی

photo : iplt20.com

قبل ازیں ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے اتری رائزنگ پنے سپرجائنٹس کا پہلا وکٹ مینک اگروال کی شکل میں میچ کے پہلے ہی اوور میں گرگیا ۔ مینک کھاتہ کھولے بغیر سندیپ شرما کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ اس کے بعد اجنکیا رہانے 19 رنز بنا کر نٹراجن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ کپتان اسٹیوا سمتھ 26 رنز بنا کر مارکس سٹونس کی گیند پر ووہرا کو کیچ تھما بیٹھے۔جبکہ مہندر سنگھ دھونی بھی صرف 5 رنز بنا کر سپنل سنگھ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ تاہم اس کے بعد

بین اسٹوکس اور منوج تیواری نے شاندار بلے بازی کی ۔ بین اسٹوکس نے 50 رن بنائے اور منوج تیواری کے ناٹ آوٹ 40 رنوں کی اننگز کھیلی۔ علاوہ ازیں کرسٹین نے 8 گیندوں میں 17 رن بنائے۔ پنجاب کی طرف سے سندیپ شرما نے دو وکٹ لئے جبکہ اکشر پٹیل ، نٹراجن ، اسٹونس اور سپنل سنگھ نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز