شاہ رخ خان کی ٹیم سے ہاری پنجاب تو " سیاست کے کھلاڑی " نے پریتی زنٹا کو دیا یہ مشورہ

May 13, 2018 12:35 PM IST | Updated on: May 13, 2018 12:35 PM IST

اندور : آئی پی ایل میں شروعاتی جیت کے بعد کنگس الیون پنجاب کی ہار کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ پنجاب کو اب کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس شکست کے بعد کنگس الیون پنجاب کی مالکن پریتی زنٹا کو سیاست کے بڑے کھلاڑی جیوترادتیہ سندھیا مشورہ دیتے ہوئے نظر آئے۔

دراصل مدھیہ پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق سربراہ ہونے کے ناطے کانگریس ممبر پارلیمنٹ سندھیا اس میچ کو دیکھنے کیلئے اندور کے ہولکر اسٹیڈیم پہنچے تھے ۔ شائقین کے درمیان بیٹھ کر میچ دیکھ رہے سندھیا ایوارڈ تقسیم تقریب کے دوران میدان پہنچے تھے۔

شاہ رخ خان کی ٹیم سے ہاری پنجاب تو

اس دوران انہوں نے پریتی زنٹا کو بلایا اور کہا کہ ٹاس جیت کر آپ کی ٹیم کو پہلے بلے بازی کرنی چاہئے تھی ۔ جواب میں پریتی نے کہا کہ ٹاس جیت کر کیا فیصلہ لینا ہے ، یہ حکمت عملی ٹیم تیار کرتی ہے ۔ تاہم سندھیا نے پھر کہا کہ اگر اس جگہ پر وہ ہوتے تو ایسی صورت میں وہ پہلے بازی کرتے۔

خیال رہے کہ ٹاس ہارنے کے بعد کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہفتہ کو کھیلے گئے میچ میں کنگس الیون پنجاب کو 31 رنوں سے ہرادیا ۔ کولکاتہ نے سنیل نارائن کے 75 رنوں اور کپتان کارتک کے 50 رنوں کی اننگز کی بدولت 245 رنوں کا ہمالیائی اسکور کھڑا کیا ، جس کے جواب میں پنجاب 214 رن ہی بناسکی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز