Live Results Assembly Elections 2018

بڑے سیکس ریکٹ کا پردہ فاش ، فلیٹ سےلڑکی کی چیخنے کی خوفناک آواز سن کر ہوا انکشاف ، قابل اعتراض اشیا برآمد

جبل پور کی ایک رہائشی بستی میں میں سیکس ریکیٹ چل رہا تھا ۔ پولیس نے چھاپہ مارا تو فلیٹ میں تین لڑکے اور لڑکیاں قابل اعتراض حالت میں ملے ۔ ان میں سے ایک کپل چوکسے نام کا نوجوان ، کانگریس لیڈر بٹو منوچا قتل کیس کا ملزم ہے۔

Dec 07, 2018 02:10 PM IST | Updated on: Dec 07, 2018 02:15 PM IST

جبل پور کی ایک رہائشی بستی میں میں سیکس ریکیٹ چل رہا تھا ۔ پولیس نے چھاپہ مارا تو فلیٹ میں تین لڑکے اور لڑکیاں قابل اعتراض حالت میں ملے ۔ ان میں سے ایک کپل چوکسے نام کا نوجوان ، کانگریس لیڈر بٹو منوچا قتل کیس کا ملزم ہے۔ پڑوسیوں کی شکایت پر پولیس نے یہ کاررائی کی ۔

جبل پور کے گوپال وہار اپارٹمنٹ کے فلیٹ نمبر سات میں سے علی الصبح اچانک کسی لڑکی کے چیخنے اور رونے کی آواز سنائی پڑی ۔ آواز اتنی خوفناک تھی کہ آس پڑوس میں رہنے والے لوگ سکتے میں آگئے۔ انہوں نے فورا پولیس کو خبر دی ۔ کوتوالی پولیس نے جب اس فلیٹ پر چھاپہ مارا تو یہاں لڑکے اور لڑکیاں قابل اعتراض حالت میں ملے ۔ یہی لوگ ان میں ایک لڑکی کے ساتھ مار پیٹ کر رہے تھے۔

بڑے سیکس ریکٹ کا پردہ فاش ، فلیٹ سےلڑکی کی چیخنے کی خوفناک آواز سن کر ہوا انکشاف ، قابل اعتراض اشیا برآمد

علامتی تصویر

پولیس نے گڈی انصاری ، کپل چوکسی اور درگیش سین نام کے لڑکوں کو گرفتار کیا ۔ ان کے ساتھ تین لڑکیاں بھی تھیں ۔ انہیں میں سے ایک کے ساتھ مار پیٹ کی جارہی تھی ۔ پولیس نے ان کے پاس سے 8 موبائل فون ، ہارڈ ڈسک ، ایل سی ڈی اور دیگر سامان برآمد کیا ہے۔ پولیس اس اپارٹمنٹ میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج بھی کھنگال رہی ہے۔ اس کے بعد پورے ریکیٹ کے پردہ فاش ہوگا ۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : ہائی پروفائل سیکس ریکٹ کا پردہ فاش ، سوشل سائٹ کے ذریعہ پھیلا رکھا تھا جال ، پڑھیں کس طرح ہوتی تھی ڈیل

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز