Live Results Assembly Elections 2018

چھتیس گڑھ: ای وی ایم کی پہرہ داری کر رہے کانگریس کارکن کی ٹھنڈ لگنے سے موت

ریاست میں اسمبلی انتخابات کے بعد سے ہی امیدوار اپنے کارکنان کے ساتھ ای وی ایم اسٹرانگ روم کے باہر بیٹھے ہوئے ہیں

Nov 26, 2018 09:44 AM IST | Updated on: Nov 26, 2018 11:43 AM IST

چھتیس گڑھ میں پی سی سی چیف بھوپیش بگھیل نے ای وی ایم میں گڑبڑی کے شک کے سبب ریاست کے سبھی اسٹرانگ روم کی پہرہ داری میں کانگریس کارکنان کو تعینات کیا ہے۔ ایسے میں جیش پور میں اسٹرانگ روم کے باہر پہرہ داری میں لگے ایک کانگریس کارکن کی اچانک صحت بگڑنے کے بعد موت ہو گئی۔

ریاست میں اسمبلی انتخابات کے بعد سے ہی امیدوار اپنے کارکنان کے ساتھ ای وی ایم اسٹرانگ روم کے باہر بیٹھے ہوئے ہیں۔ کانگریس کارکنان نے ای وی ایم ہیک ہونے کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے۔

چھتیس گڑھ: ای وی ایم کی پہرہ داری کر رہے کانگریس کارکن کی ٹھنڈ لگنے سے موت

ای وی ایم علامتی تصویر

بتایا جا رہا ہے کہ ہفتہ کی رات جیش پور میں ایک کانگریس کارکن پنکچ اسٹرانگ روم کے باہر بیٹھا رہا۔ صبح اچانک اس کی صحت خراب ہونے لگی جس کے بعد اسے جیش پور کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جب اس کی حالت میں بہتری نہیں ہوئی تو شام کے وقت اسے امبیکا پور کے ہالیکراس اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ اس دوران راستے میں ہی اس کی موت ہو گئی۔ متوفی پنکج تیرکی کنکری کے کلیبا گاوں کا باشندہ بتایا جا رہا ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز