جھارکھنڈ : سڑک حادثہ میں امتحان دینے جارہے 8 طلبہ کی موت ، ٹرک ڈرائیور فرار

Jan 21, 2018 01:45 PM IST | Updated on: Jan 21, 2018 01:46 PM IST

دمکا : جھارکھنڈ کے دمکا ضلع کے تال جھاری تھانہ علاقے کے دمکا -دیوگھر اہم راستے پر آج سڑک حادثے میں آٹھ طلبہ کی موت ہوگئی اور ایک دیگر زخمی ہوگیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ روشن گڑیا نے یہاں بتایا کہ دیو گھر میں ہونے والے پنچایت سکریٹری کا امتحان دینے کےلئےطلبہ کار سے دیوگھر جارہے تھے اسی وقت راستے میں جرداہا موڑ کے نزدیک تیز رفتار ٹرک نے کار میں ٹکر ماردی۔

اس حادثے میں کار میں سوار آٹھ افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ایک دیگر زخمی ہوگیا۔حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ سبھی ہلاک شدگان دمکا ضلع کے رہنے والے تھے۔زخمی کو دمکا صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔لاشیں پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دی گئی ہیں۔

جھارکھنڈ : سڑک حادثہ میں امتحان دینے جارہے 8 طلبہ کی موت ، ٹرک ڈرائیور فرار

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز