Live Results Assembly Elections 2018

جھارکھنڈ اکیڈمک کونسل کا مدرسہ عالم و فاضل امتحانات کے انعقاد سے انکار

جھارکھنڈ اکیڈمک کونسل نےعالم و فاضل امتحانات کے انعقاد سے صاف طور پر انکار کردیا ہے۔

Sep 19, 2017 11:09 PM IST | Updated on: Sep 19, 2017 11:09 PM IST

رانچی : جھارکھنڈ اکیڈمک کونسل نےعالم و فاضل امتحانات کے انعقاد سے صاف طور پر انکار کردیا ہے۔ کونسل کے اس فیصلہ کے بعد مدرسہ اساتذہ اور طلبا میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے ۔ اکیڈمک کونسل کے چیئرمین اروند پرساد سنگھ کے مطابق کونسل کو انٹرمیڈیٹ تک کے امتحانات کے انعقاد کا ہی اختیار حاصل ہے۔ وہیں ریاستی وزیر فروغ انسانی وسائل نیرا یادو نے کونسل کے فیصلہ کو صحیح ٹھہراتے ہوئے عالم و فاضل کے امتحانات یونیورسٹی کے ذریعہ کرائے جانے کی بات کہی ۔

واضح رہے کہ بہار سے الگ ہوکر علاحدہ ریاست کی تشکیل کے بعد عالم و فاضل امتحانات کا انعقاد جھارکھنڈ اکیڈمک کونسل سے کرائے جانے پر اعتراض کیا گیا تھا ، لیکن حکومت نے مدرسوں کے لئے نئے ضابطہ بنائے جانے تک کونسل کو امتحانات کے انعقاد کی اجازت دی تھی ۔

جھارکھنڈ اکیڈمک کونسل کا مدرسہ عالم و فاضل امتحانات کے انعقاد سے انکار

کونسل کے ذریعہ فراہم کردہ عالم و فاضل کے اسناد کو دیگر ریاست میں فوقیت نہیں دئے جانے کی شکایت کے بعد کونسل نے اس تعلق سے حتمی فیصلہ کیا ہے۔ وزیر فروغ انسانی وسائل نیرا یادو کے مطابق ریاست کی تمام پانچ یونیورسٹی میں عالم و فاضل کے امتحانات کے انعقاد کی سہولت دستیاب ہے ، لیکن ماہرین اس تعلق سے کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے انکار کرتے ہیں ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز