جھارکھنڈ میں نکسلی تصادم میں 2 پولیس جوان شہید ، ایک دیگر جوان زخمی

Apr 09, 2017 12:09 PM IST | Updated on: Apr 09, 2017 12:09 PM IST

سمڈیگا : جھارکھنڈ کے نکسلی متاثرہ ضلع سمڈیگا میں بانو تھانہ کے سکوردا بڑا رائیکا گاؤں میں کل رات گئے پیپلز لبریشن فرنٹ آف انڈیا (پی ایل ایف آئی) کے نکسلیوں اور پولیس کے مابین انکاؤنٹر میں دو پولیس جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیو رنجن نے واردات کی توثیق کرتے ہوئے کہاکہ شہید ہونے والے پولیس جوانوں میں بانو تھانہ انچارج ودیا پتی سنگھ اور سپاہی ترون برالی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس جوان لاریک سنگھ اس واقعہ میں زخمی ہوگئے۔

جھارکھنڈ میں نکسلی تصادم میں 2 پولیس جوان شہید ، ایک دیگر جوان زخمی

file photo

مسٹر رنجن نے بتایا کہ کل رات سکوردا بڑا رائکا گاؤں میں پی ایل ایف آئی کے انتہاپسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملنے پر پولیس وہاں پہنچی جس کے بعد یہ انکاؤنٹر ہوا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز