jharkhand road accident 4 people killed and seven injured– News18 Urdu

جھارکھنڈ بھیانک سڑک حادثہ: دو گاڑیوں کی ٹکر میں 4 ہلاک، 7 زخمی

گاڑیوں کے درمیان ہونے والی ٹکر میں چار افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔

Jan 03, 2019 02:51 PM IST | Updated on: Jan 03, 2019 02:55 PM IST

جھارکھنڈ میں ضلع دیوگھر کے سارواں تھانہ علاقہ کے ڈاكائے جنگل کے نزدیک آج دو گاڑیوں کے درمیان ہونے والی ٹکر میں چار افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ ضلع کے پالوجوری تھانہ علاقہ کے رانگاٹانڈ گاؤں کے کچھ لوگ ایک خاتون کی آخری رسوم کیلئے بلیرو سے بھاگلپور جا رہے تھے تب ہی ڈاكائے جنگل کے قریب تیز رفتار ٹرک نے بلیرو میں ٹکر مار دی۔ اس حادثہ میں بلیرو پر سوار چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ سات دیگر زخمی ہو گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت- رام سنگھ، سیتارام منڈل، انل منڈل اور سرجو منڈل کے طور پر کی گئی ہے۔ زخمیوں کو دیوگھر میں واقع مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

جھارکھنڈ بھیانک سڑک حادثہ: دو گاڑیوں کی ٹکر میں 4 ہلاک، 7 زخمی

علامتی تصویر

حادثہ کے خلاف مشتعل لوگوں نے جائے حادثہ کے قریب سارٹھ-دیوگھر شاہراہ کو جام کر دیا ہے۔ پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ کر لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا جا رہا ہے۔

Loading...

بھیانک سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار تین نوجوانوں کی موت

Loading...