Live Results Assembly Elections 2018

ہائی پروفائل سیکس ریکٹ کا پردہ فاش ، سوشل سائٹ کے ذریعہ پھیلا رکھا تھا جال ، پڑھیں کس طرح ہوتی تھی ڈیل

جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی کے بریاتو تھانہ حلقہ میں ایک اپارٹمنٹ میں چل رہے ایک جسم فروشی کے دھندے کا پردہ فاش ہوا ہے ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

Dec 05, 2018 07:28 PM IST | Updated on: Dec 05, 2018 07:29 PM IST

جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی کے بریاتو تھانہ حلقہ میں ایک اپارٹمنٹ میں چل رہے ایک جسم فروشی کے دھندے کا پردہ فاش ہوا ہے ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے ، جن میں تین خواتین اور دو مرد ہیں شامل ہیں ۔ پولیس نے ان پانچوں کو یکم دسمبر کو گرفتار کیا ۔

ملزمین نے پوچھ تاچھ میں پولیس کو بتایا کہ سوشل میڈیا سائٹ کے ذریعہ یہ دھندہ رانچی میں پھل پھول رہا تھا ۔ پولیس کو اس سائٹ کا بھی پتہ چل گیا ہے ، جس کے ذریعہ یہ پورا دھندہ چلایا جارہا تھا ۔ وہیں پولیس کی گرفت میں آئیں خواتین کا تعلق بنگال سے ہے۔ پولیس کی مانیں تو انٹرنیٹ کے ذریعہ صارفین سے رابطہ کیا جاتا تا اور پھر گروہ کے ذریعہ انہیں لڑکیاں مہیا کرائی جاتی تھیں ۔

ہائی پروفائل سیکس ریکٹ کا پردہ فاش ، سوشل سائٹ کے ذریعہ پھیلا رکھا تھا جال ، پڑھیں کس طرح ہوتی تھی ڈیل

علامتی تصویر

Loading...

معاملہ کی بابت بتاتے ہوئے صدر ڈی ایس پی نے بتایا کہ اپارٹمنٹ کے ہی لوگوں نے پولیس سے رابطہ کرکے اس کی معلومات دی ۔ اس کے بعد پولیس نے چھاپہ ماری کرکے پانچ لوگوں کو گرفتار کیا ۔ اس ہائی پروفائل سیکس ریکٹ سے مزید کئی لوگ جڑے ہیں ، جن کی تلاش پولیس کو ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : آن لائن سیکس ریکٹ کا پردہ فاش ، کنڈوم اور قوت بخش ادویات برآمد

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز