لالو پرساد کوہائی کورٹ سے بڑی راحت، ملی 6 ہفتے کی عبوری ضمانت

آرجے ڈی سربراہ لالوپرساد یادو کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے ۔ انہیں 6 ہفتے کی عبوری ضمانت ملی ہے۔

May 11, 2018 03:17 PM IST | Updated on: May 11, 2018 03:17 PM IST

رانچی: آرجے ڈی سربراہ لالوپرساد یادو کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ انہیں میڈیکل گراونڈ پر 6 ہفتے کی عبوری ضمانت (پرویژنل بیل) ملی ہے۔ جسٹس اپریش سنگھ کی عدالت نے یہ فیصلہ سنایا۔ لالو پرساد یادو کی طرف سے بیماریوں کا علاج کرانے کے لئے ہائی کورٹ سے پرویژنل بیل مانگی گئی تھی۔

جسٹس اپریش کمار سنگھ کی عدالت میں لالو پرساد  کو پرویژنل بیل پٹیشن پر گزشتہ جمعہ کو سماعت ہونی تھی۔ سماعت کے لئے عرضی کو فہرست میں شامل بھی کرلیا گیا تھا، لیکن اچانک وکلا کے ہڑتال پر چلے جانے کے سبب سماعت ملتوی ہوگئی تھی۔

لالو پرساد کوہائی کورٹ سے بڑی راحت، ملی 6 ہفتے کی عبوری ضمانت

Loading...

واضح رہے کہ ہائی کورٹ میں چارہ گھوٹالہ سے متعلق عرضی پر جمعہ کو ہی سماعت ہوتی ہے۔ دیوگھر خزانہ سے ناجائز رقم نکالنے کے معاملے میں ہائی کورٹ کے ذریعہ ضمانت عرضی خارج کئے جانے کے بعد لالو پرساد یادو کی طرف سے پرویژنل بیل کا مطالبہ کیا گیاتھا۔

 

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز