مدھیہ پردیش : دسویں اور بارہویں کے امتحان میں آدھار کارڈ سے کی جائے گی طالب علم کی شناخت

Feb 26, 2017 12:16 PM IST | Updated on: Feb 26, 2017 12:16 PM IST

بھنڈ: مدھیہ پردیش میں ثانوی تعلیم ڈیویژن بھوپال کی طرف سے کرائے جانے والےدسویں اور بارہویں کے بورڈ امتحانات کے سلسلے میں بھنڈ ضلع انتظامیہ نے تیاریاں کر لی ہے۔ اس بارامتحان میں بیٹھنے والے فرضی طالب علموں پر مکمل طور لگام لگانے کے لئے امتحان مراکز پر ڈیوائس کا انتظام کیا ہے،یہ آدھار کارڈ سے لنک رہے گی ،جس پر امتحان میں بیٹھنے والے طالب علم کا انگوٹھا لگوایا جائے گا پھر ان کی تصویر اور نام سمیت پوری ڈٹیل کھل کر سامنے آ جائے گی۔

سرکاری معلومات کے مطابق یکم مارچ سے چلنے والی ہائی اسکول، سینئر سکنڈری کے امتحان کے لئے ضلع میں 77 امتحان مرکز بنائے گئے ہیں۔ جس سے 67 امتحان مراکز کو حساس مانا گیا ہے۔ ان امتحان مراکز پر بھنڈ ضلع کے 54099 بچے امتحان دیں گے۔ 31 امتحان مرکز بے حد حساس مانے گئے ہیں۔ 36 امتحان مراکز کو حساس کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔ گزشتہ سال 98 امتحان مرکز بنائے گئے تھے اس بار 22 امتحان مرکز کم بنائے گئے ہیں۔ اس بار کسی بھی پرائیویٹ اسکول کو امتحان مرکز نہیں بنایا گیا ہے۔

مدھیہ پردیش : دسویں اور بارہویں کے امتحان میں آدھار کارڈ سے کی جائے گی طالب علم کی شناخت

ضلع کلکٹر الئيا راجہ ٹی نے بتایا کہ اس بار امتحان میں پرائیویٹ اساتذہ کی ڈیوٹی نہیں لگائی گئی ہے۔ امتحان مرکز پر نقل کا مواد ملنے پر متعلقہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ امتحان مرکز پر انویجلیٹر اور دیگر ملازم کو موبائیل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس بار عام انتخابات میں پولنگ مراکز سے بھی زیادہ سیکورٹی کے نظام امتحان مراکز پرہوں گے۔حساس امتحان مراکز پر پولیس کی پینی نظر رہے گی۔ ضلع میں حساس اور بے حد حساس امتحان مراکز پر ایک- پانچ مسلح گارڈ تعینات کئے جائیں گے۔ ضلع انتظامیہ اور پولیس کے اعلی افسر مشترکہ طور سے امتحان مراکز کا جائزہ لیتے رہیں گے۔امتحان میں نقل کسی بھی طرح سے نہ چلے اس کے لئے پرائیویٹ اسکولوں کے اساتذہ کی امتحان میں ڈیوٹی نہیں لگائی گئی ہے۔امتحان میں سارا عملے سرکاری رہے گا۔

گزشتہ سال ضلع انتظامیہ و پولیس کی سختی کی وجہ سے نقل پر کافی حد تک روک لگی تھی۔ سختی کی وجہ سے ہی تقریبا ً22 ہزار طلبہ نقل کرتے ہوئے پکڑے جانے کے خوف سے امتحان دینے ہی نہیں آئے تھے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز