مدھیہ پردیش میں حج قرعہ اندازی کے موقع پر اقلیتی اداروں کا بجٹ کم کئے جانے کے معاملہ کی گونج

Mar 22, 2017 10:25 PM IST | Updated on: Mar 22, 2017 10:25 PM IST

بھوپال : مدھیہ پردیش حکومت کے ذریعہ اقلیتی اداروں کا بجٹ کم کیے جانے سے اقلیتوں میں کافی ناراضگی نظر آرہی ہے۔ یکم مارچ کو مد ھیہ پردیش حکومت کے پیش بجٹ میں مساجد کمیٹی، حج کمیٹی، اقلیتی کمیشن اور مدھیہ پردیش اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کا بجٹ جس طرح سے کم کیا گیا ، اس سے اقلیتی طبقہ میں کافی حیرانی ہے ۔ بجٹ کولے کر کئی مسلم تنظیموں نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت کو میمورنڈم بھی پیش کیا ہے ۔

حج قرعہ اندازی کے پروگرام میں جب اقلیتی وزیر للتا یادو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، تو ان کے سامنے بھی بجٹ کی کمی پر سوال اٹھایا گیا ۔ حج کمیٹی کے چیئرمین حاجی عنایت حسین نے بھی حج کمیٹی کا بجٹ کم کیے جانے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ اس پر اقلیتی وزیر نے تمام اقلیتی اداروں کے بجٹ میں سپلیمنٹری بجٹ میں اضافہ کیے جانے کا یقین دلایا۔

مدھیہ پردیش میں حج قرعہ اندازی کے موقع پر اقلیتی اداروں کا بجٹ کم کئے جانے کے معاملہ کی گونج

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز