جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلی مدھو کوڑا کی مشکلات میں  اضافہ ، الیکشن لڑنے پر تین سال کی پابندی

Sep 27, 2017 11:49 PM IST | Updated on: Sep 27, 2017 11:59 PM IST

رانچی : جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلی مدھو کوڑا کی مشکلیں بڑھ گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے کوڑا کے الیکشن لڑنے پر پابندی لگادی ہے ، جس کی وجہ سے وہ اب اگلے تین سال تک انتخابات نہیں لڑ سکتے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کوڑا کے ذریعہ انتخابی اخراجات کی صحیح تفصیلات نہیں دئے جانے کی وجہ سے یہ پابندی لگائی ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعلی مدھو کوڑا پر کوئلہ گھوٹالہ کا بھی الزام ہے ۔ علاوہ ازیں ان کا نام منی لانڈرنگ کے ایک کیس میں بھی آچکا ہے۔ مدھو کوڑا 2006 سے 2008 تک جھارکھنڈ کے وزیر اعلی رہ چکے ہیں۔ کوڑا نے جھارکھنڈ کے پانچویں وزیر اعلی کی حیثیت سے 18 ستمبر 2006 کو حلف لیا تھا۔ مدھو کوڑا کو کسی بھی ریاست میں آزاد امیدوار کے طور پر وزیر اعلی بننے والے پہلے وزیر اعلی کے طور پر بھی شمار کیا جاتا ہے۔

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلی مدھو کوڑا کی مشکلات میں  اضافہ ، الیکشن لڑنے پر تین سال کی پابندی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز