مدھیہ پردیش ریل حادثہ : چوپنا ۔ بھساول پیسنجر ٹرین کی 4 بوگی پٹری سے اتری ،12افراد زخمی

مدھیہ پر دیس کے کٹنی ۔ سنگرولی ریلوے اسٹیشن کے پاس چوپنا۔ بھساول ٹرین کی چار بوگی پٹری سے نیچے اتر گئی۔ اس حادثہ میں 6 مسافرین کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

Apr 15, 2018 08:47 AM IST | Updated on: Apr 15, 2018 02:32 PM IST

مدھیہ پر دیش کے کٹنی ۔ سنگرولی ریلوے اسٹیشن کے پاس چوپنا۔ بھساول ٹرین کی چار بوگی پٹری سے نیچے اتر گئی ۔ اس حادثہ میں 12مسافرین کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ ذرایع کے مطابق ٹرین کٹنی سے سنگرولی کےجانب جا رہی تھی ۔ تاہم جی آر پی پولیس اور تمام سکیورٹی دسثہ موقع  پر روانہ ہوچکے ہیں۔

خبر کے مطابق ، کٹنی اور سنگرولی کے درمیان سلاہنا اسٹیشن کے پاس ہفتہ کی رات کو چوپنا ۔ بھساول پیسنجر ٹرین کے چار ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ اس حادثہ میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ خبر ملنے کے بعد ریلوے کے اہلکار ، جی آر پی اور آر پی ایف کی ٹیم موقع پرپہنچی ۔ پولیس نے زخمی مسافروں کو پاس کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔

مدھیہ پردیش ریل حادثہ : چوپنا ۔ بھساول پیسنجر ٹرین کی 4 بوگی پٹری سے اتری ،12افراد زخمی

ایم پی میں ریل حادثہ : 6 مسافر زخمی

Loading...

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز