نا بالغ سے آٹو ڈارائیور نے کی عصمت دری ، پولیس نے دو کو کیا گرفتار

جاورا میں ایک کے بعد ایک پھر نابالغ سے عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے ایک نابالغ سے عصمت دری کے معاملے میں ایک اہم ملزم اور ایک ساتھی ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

Aug 04, 2018 05:54 PM IST | Updated on: Aug 04, 2018 05:54 PM IST

جاورا میں ایک کے بعد ایک پھر نابالغ سے عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جاورا میں ایک کے بعد ایک پھر نابالغ سے عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے ایک  نابالغ سے عصمت دری کے معاملے میں ایک اہم ملزم اور ایک ساتھی ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ واقعہ تال ناکا علاقے کا ہے جہاں ملزم شاہ رخ نے ایک 14 سال کی نا بالغی سے عصمت دری کی۔  الزام ہے کہ آٹو ڈرائیور نے متاثرہ اور اس کی بہن کو مذہبی مقام پر چھوڑنے کیلئے آٹو میں بٹھایا تھا لیکن تھوڑی دوری پر متاثرہ کی بہن کتو سے اتار دیا۔ آگے چل کر ملزم نے اپنا آتو اپنے ایک ساتھی آشو کو سونپ دیا اور نابالغ کو سنسان علاقے میں کھینچ کر لے گیا اور وہاں لے جاکر اس کی عصمت دری کی۔

ملزم کے چنگل سے چھوٹ کر متاثرہ کسی طرح اپنے گھر پہنچی۔ وہاں اس نے واقعے کی جانکاری اپنے اہل خانہ کو دی۔ جس کے بعد متاثرہ کے گھر والوں نے جاورا تھانہ پہنچ کر معاملہ درج کروایا۔ پولیس نے ملزم شاہ رخ اور اس کے دوست آشو کو گرفتار کر لیا ہے۔

نا بالغ سے آٹو ڈارائیور نے کی عصمت دری ، پولیس نے دو کو کیا گرفتار

نا بالغ سے ریپ کے ملزموں کو جیل لے جاتی پولیس

علامتی تصویر

جاورا شہر تھانہ پولیس نے  ملزم ریپ اور پوکسو ایکٹ میں معاملہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔ واضح ہو کہ اسی تھانہ علاقہ میں ایک اور 9 سالہ نا بالغ بچی سے اس کے ہی پڑوس کے شخص کے ذریعے عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز