مدھیہ پردیش : ارون یادو نے بدھنی سے کاغذات نامزدگی داخل کیا ، شیوراج سنگھ سے کریں گے مقابلہ

کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر ارون یادو نے آج مدھیہ پردیش کے ضلع سیہور کی اہم بدھنی اسمبلی سیٹ سے کانگریس امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی داخل کیا ۔

Nov 09, 2018 05:56 PM IST | Updated on: Nov 09, 2018 05:57 PM IST

کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر ارون یادو نے آج مدھیہ پردیش کے ضلع سیہور کی اہم بدھنی اسمبلی سیٹ سے کانگریس امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی داخل کیا ۔ اس موقع پر کانگریس کے دیگر لیڈ بھی موجود تھے۔ بدھنی سے ملی رپورٹ کے مطابق مسٹر یادو دوپہر الیکشن افسر کے سامنے پہنچے اور کاغذات نامزدگی داخل کرنے سے متعلق سبھی خانہ پری کو مکمل کیا۔

بدھني سیٹ سے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اپنا پرچہ نامزدگی پہلے ہی داخل کر چکے ہیں۔ اس سے پہلے مسٹریادو نے یہاں اپنی رہائش گاہ پر نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ اسمبلی الیکشن میں پارٹی کی جیت ہوگی اورایک مرتبہ پھر کانگریس کی حکومت بنے گی۔

مدھیہ پردیش : ارون یادو نے بدھنی سے کاغذات نامزدگی داخل کیا ، شیوراج سنگھ سے کریں گے مقابلہ

ارون یادو نے بدھنی سے کاغذات نامزدگی داخل کیا،شیوراج سنگھ سے کریں گے مقابلہ

مسٹر یادو نے کہا کہ پارٹی نے انہیں مسٹر چوہان کے خلاف الیکشن لڑنے کے لئے منتخب کیا ہے۔ وہ پوری طاقت سے انتخابی میدان میں اتریں گے اور الیکشن میں جیت حاصل کریں گے۔ انهوں نے کہا کہ وہ بدھني علاقہ کے ہر گاؤں میں جاکر بی جے پی اور اس کے لیڈر مسٹر چوہان کی اصلیت عام لوگوں کو بتائیں گے۔ بدھني علاقے میں نرمدا ندی کے کنارے سب سے زیادہ غیر قانونی کھدائی ہو رہی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پندرہ سال کی بی جے پی کی حکومت میں عام لوگ پریشان ہو چکے ہیں اور اب وہ تبدیلی چاہتے ہیں۔ اب کانگریس کی حکومت بنے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ریاست میں کانگریس کو اکثریت حاصل ہو گی اور اس کے بعد پارٹی صدر راہل گاندھی طے کریں گے کہ وزیر اعلی کون ہوگا۔ مسٹر ارون یادو سابق نائب وزیر اعلی سبھاش یادو کے بڑے بیٹے ہیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز