مدھیہ پردیش میں مدرسوں کو روزانہ ترنگا جھنڈا لہرانے اور قومی ترانہ گانے کی ہدایت

مدھیہ پردیش اسکولی تعلیم کے وزیر وجے شاہ نے مدارس انتظامیہ کو اپنے مدرسوںمیں روزانہ ترنگا جھنڈا لہرانے اور قومی ترانہ گانے کی ہدایت دی ہے۔

Sep 22, 2017 09:22 PM IST | Updated on: Sep 22, 2017 09:22 PM IST

بھوپال : مدھیہ پردیش اسکولی تعلیم کے وزیر وجے شاہ نے مدارس انتظامیہ کو اپنے مدرسوںمیں روزانہ ترنگا جھنڈا لہرانے اور قومی ترانہ گانے کی ہدایت دی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے سرکاری اسکولوں کے طلبہ کو حاضری کے دوران یس سر کی جگہ پر جے ہند کہنے کیلئے کہا گیا تھا۔

ؒمدرسہ یوم تاسیس تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ اس سے طلبہ میں حب الوطنی پیدا ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کو ابتدائی تعلیم بھی دی جانی چاہئے ۔ مدارس میں کمپیوٹر کی تعلیم سے متعلق ایک منصوبہ بھی حکومت کے زیر غور ہے۔

مدھیہ پردیش میں مدرسوں کو روزانہ ترنگا جھنڈا لہرانے اور قومی ترانہ گانے کی ہدایت

اس موقع پر ریاست کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کو ماڈرن تعلیم دئے جانے کی بھی ضرورت ہے ۔ 20 ویں یوم تاسیس پر مدرسہ بورڈ کو مبارکباد دیتے ہوئے شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ فلاح و بہبود کا کام کرتےہوئے ریاستی حکومت نے مذہب کی بنیاد پر کبھی کوئی تفریق نہیں کی ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اعلان کیا کہ ریاستی حکومت مدارس کو ملنے والی گرانٹس میں دوگنا اضافہ کرے گی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز