رشتہ دار کی کرتوت ، دوستوں کے ساتھ مل کر کی آدیواسی خاتون کی اجتماعی آبروریزی ، حالت سنگین

آدیواسی خاتون رات کے وقت اپنے مائیکے سے سسرال جارہی تھی ، راستے میں اس کا رشتہ دار ملا اور گھر چھوڑنے کے بہانے اپنے ساتھ لے گیا

Sep 12, 2018 03:12 PM IST | Updated on: Sep 12, 2018 03:12 PM IST

مدھیہ پردیش کے بالا گھاٹ ضلع میں ایک آدیواسی خاتون کی اجتماعی آبروریزی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ خاتون کو سنگین حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ، جہاں اس کا علاج کیا جارہا ہے ۔ اس سلسلہ میں چار افراد کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔

یہ واقعہ بالا گھاٹ کے رام پایلی تھانہ حلقہ کے دینی گاوں میں پیش آیا ہے ، جہاں ایک آدیواسی خاتون رات کے وقت اپنے مائیکے سے سسرال جارہی تھی ، راستے میں اس کا رشتہ دار ملا اور گھر چھوڑنے کے بہانے اپنے ساتھ لے گیا اور ایک سنسنان جگہ پر اس نے اور دیگر تین لوگوں نے خاتون کی اجتماعی آبروریزی کی۔

رشتہ دار کی کرتوت ، دوستوں کے ساتھ مل کر کی آدیواسی خاتون کی اجتماعی آبروریزی ، حالت سنگین

علامتی تصویر

واقعہ کے بعد خاتون نے اپنے اہل خانہ کو اس بات کی اطلاع دی اور پھر خاتون نے تھانہ پہنچ کر ملزموں کے خلاف نامزد معاملہ درج کروایا ۔ پولیس کے مطابق خاتون آدیواسی ہے ، اس لئے معاملہ درج کرکے کیس ڈائری ایس ڈی او پی واراسیونی کو بھیج دی گئی ہے۔

وہیں اس واقعہ کے بعد خاتون کو علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ خاتون کی حالت سنگین بتائی جارہی ہے ۔ پولیس ملزمین کی گرفتاری کی کوششوں میں مصروف ہوگئی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز