مدھیہ پردیش : آٹھویں کلاس کی 15 سالہ نابالغ لڑکی کو اجتماعی آبروریزی کے بعد زندہ جلا دیا گیا

Dec 08, 2017 03:23 PM IST | Updated on: Dec 08, 2017 03:23 PM IST

ساگر: مدھیہ پردیش کے ضلع ساگر میں ایک نابالغ لڑکی کو اجتماعی آبروریزی کے بعد زندہ جلانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ لڑکی کو بےحد نازک حالت میں ضلع ہیڈکوارٹر میں واقع بندیل کھنڈ میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس ملزمین کی تلاش کررہی ہے۔

بھانگڑھ پولیس ذرائع نے ابتدائی اطلاع کے حوالے سے بتایا کہ کنجیا پولیس چوکی علاقے کے دیول گاؤں میں کل دیر شام دو نوجوانوں نے گاؤں میں ہی رہنے والی ایک آٹھویں کلاس کی طالبہ(15)کی آبرو ریزی کرکے اس پر مٹی کا تیل ڈال کر زندہ جلانے کے کوشش کی۔تقریباً 80فیصد تک جلی نابالغ لڑکی کو دیررات علاج کےلئے ساگر لایا گیا۔

مدھیہ پردیش : آٹھویں کلاس کی 15 سالہ نابالغ لڑکی کو اجتماعی آبروریزی کے بعد زندہ جلا دیا گیا

علامتی تصویر

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اعلی پولیس افسر آج صبح میڈیکل کالج پہنچے۔لڑکی کے گھروالوں نے بتایا کہ گاؤں کے ہی دو لڑکوں نے اس کی آبروریزی کرنے کے بعد اسے مارنے کی کوشش کی ہے۔پولیس جانچ کے بعد ہی تفصیلی معلومات فراہم کرائے جانے کی بات کہہ رہی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز