مدھیہ پردیش : شیوراج سنگھ کی جن آشرواد یاترا پر پتھراؤ ،  نوافراد گرفتار

مدھیہ پردیش کے ضلع سیدھی کے چرہٹ میں وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کی جن آشرواد یاترا پر کئے گئے پتھراؤ معاملے میں پولیس نے نو لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

Sep 03, 2018 04:11 PM IST | Updated on: Sep 03, 2018 04:11 PM IST

مدھیہ پردیش کے ضلع سیدھی کے چرہٹ میں وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کی جن آشرواد یاترا پر کئے گئے پتھراؤ معاملے میں پولیس نے نو لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نرون نائک نے آج ٹیلی فون پر یواین آئی سے بات چیت میں بتایا کہ کل رات وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کی جن آشرواد یاترا پر کچھ لوگوں نے پتھراؤ کیا تھا۔اس معاملے میں پولیس نے نو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا خیال ہے کہ ملزم کا تعلق کانگریس سے ہوسکتا ہے، لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا ہے۔ پولیس پورے معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔وہیں اس معاملے میں ریاست کے وزیر داخلہ بھوپیندر سنگھ نے ساگر میں نامہ نگاروں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ عوام شیوراج سنگھ چوہان کی جن آشرواد یاترا کی حمایت کررہے ہیں۔ کانگریس یاترا کی مخالفت شروع سے کررہی ہے،لیکن اب وہ تشدد پرآمادہ ہوگئی ہے۔

مدھیہ پردیش : شیوراج سنگھ کی جن آشرواد یاترا پر پتھراؤ ،  نوافراد گرفتار

شیوراج سنگھ ۔ فائل فوٹو ۔

کل رات مسٹر چوہان کی جن آشرواد یاترا سیدھی ضلع کے چرہٹ پہنچی۔اسی دوران نامعلوم عناصرین کے ذریعہ ان کی یاترا پر پتھراؤ کیا گیاتھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز