ٹریکٹر کی ٹکر سے گائے کی ہوگئی موت ، ڈرائیور کو اہل خانہ سمیت گاوں چھوڑنے کا پنچایت نے سنایا فرمان

مدھیہ پردیش کے شیوپور میں ٹریکٹر کی زد میں آنے سے گائے کی موت ہوگئی ۔ اس کے بعد گاوں کی پنچایت نے ٹریکٹر ڈرائیور کے اہل خانہ کو گاوں سے ہی نکالنے کا فرمان سنایا دیا ۔

Jan 03, 2019 05:17 PM IST | Updated on: Jan 03, 2019 05:17 PM IST

مدھیہ پردیش کے شیوپوری میں ٹریکٹر کی زد میں آنے سے گائے کی موت ہوگئی ۔ اس کے بعد گاوں کی پنچایت نے ٹریکٹر ڈرائیور کے اہل خانہ کو گاوں سے ہی نکالنے کا فرمان سنایا دیا ۔ یہ واقعہ آدیواسی وکاس کھنڈ کراہل کے برگواں قصبہ میں پیش آیا ، جہاں گائے کی موت کے بعد پولیس میں رپورٹ درج کرانے کی بجائے پنچایت نے ٹریکٹر ڈرائیور کو اہل خانہ سمیت گاوں چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

ٹریکٹر ڈرائیور برگواں کے رہنےو الے پپو پرجاپتی کے اہل خانہ نے بتایا کہ پپو گزشتہ منگل کی صبح آٹھ بجے کمہار محلہ میں ٹریکٹر ٹرالی پیچھے کررہا تھا ، اسی دوران سڑک کنارے بیٹھی گائے ٹریکٹر کی زد میں آگئی اور اس کی موت ہوگئی ۔ اس واقعہ کے بعد پپو نے سب سے پہلے اپنے سماج کے لوگوں کو بلایا اور معاملہ کی جانکاری دی ۔ سماج کے لوگوں نے اس کو گئو کشی قرار دیا اور معاملہ کا فیصلہ پنچایت کے ذریعہ کروانے کا فیصلہ کیا ۔

ٹریکٹر کی ٹکر سے گائے کی ہوگئی موت ، ڈرائیور کو اہل خانہ سمیت گاوں چھوڑنے کا پنچایت نے سنایا فرمان

ٹریکٹر کی ٹکر سے گائے کی ہوگئی موت ، ڈرائیور کو اہل خانہ سمیت گاوں چھوڑنے کا پنچایت نے سنایا فرمان

اس کے بعد مندر میں پنچ اور مقامی لوگ جمع ہوئے ۔ پنچم سنگھ چوہان کی قیادت میں جمع ہوئے پنچ اوم پرکاش گوتم ، جے پرکاش شرما ، شنکر میہتے ، مراری پرجاپتی اور رگھویر پرجاپتی نے اس کو گئو کشی قرار دیا اور کہا کہ یہ گناہ ہے اور اس کی تلافی کرنی ہوگی ۔ اس کے بعد پنچوں نے پپو اور اس کے اہل خانہ کو گاوں سے باہر کرنے کا فیصلہ سنادیا ۔

معاملہ یہیں ختم نہیں ہوا ، پنچایت کے فیصلہ کے بعد پپو کے اہل خانہ نے پنچایت سے معافی مانگی اور سزا میں چھوٹ کا مطالبہ کیا ۔ اس کے بعد پنچایت نے نرم رویہ دکھاتے ہوئے فوری طور پر گنگا میں اشنان کرنے اور لوٹنے کے بعد لوگوں  کی دعوت کرنے کا حکم دیا ۔ پنچایت کے فرمان کے بعد پپو کو گاوں کے ہینڈ پمپ سے پانی بھی بھرنے نہیں دیا جارہا ہے۔

Loading...

Loading...