Live Results Assembly Elections 2018

بھوپال اجتماعی آبروریزی کیس : معطل پولیس افسروں کے خلاف اب درج ہوگی ایف آئی آر

مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں طالبہ کی اجتماعی عصمت دری کے معاملہ میں ایف آئی آر درج کرنے میں ٹال مٹول کرنے والے لاپروا پولیس اہلکاروں کے خلاف کیس درج ہونا تقریبا طے مانا جارہا ہے ۔

Nov 10, 2017 03:16 PM IST | Updated on: Nov 10, 2017 03:16 PM IST

بھوپال : مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں طالبہ کی اجتماعی عصمت دری کے معاملہ میں ایف آئی آر درج کرنے میں ٹال مٹول کرنے والے لاپروا پولیس اہلکاروں کے خلاف کیس درج ہونا تقریبا طے مانا جارہا ہے ۔ ایف آئی آر درج کرنے کے سلسلہ میں پولیس ہیڈ کوارٹر کی سطح پر فیصلہ بھی کیا جاچکا ہے۔

معاملہ کی تفتیش میں مصروف ایس آئی ٹی نے لاپروا پولیس اہلکاروں کی رپورٹ ڈی جی پی کو سونپ دی ہے۔ ڈی جی پی کی ہدایت کے بعد قصوروار پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب ایف آئی آر درج نہیں کرنے کو لے کر مدھیہ پردیش میں لاپروا پولیس اہلکاروں کے خلاف کیس درج کرنے کی کارروائی کی جارہی ہے۔

بھوپال اجتماعی آبروریزی کیس : معطل پولیس افسروں کے خلاف اب درج ہوگی ایف آئی آر

قابل ذکر ہے کہ 31 اکتوبر کی دیر شام بھوپال میں آر پی ایف میں ملازم اے ایس آئی کی بیٹی کی چار ملزموں نے اجتماعی آبروریزی کی تھی ۔ واقعہ حبیب گنج آر پی ایف چوکی کے نزدیک پیش آیا تھا ۔ متاثرہ لڑکی نے اہل خانہ کے ساتھ مل کر خود ایک ملزم کو پکڑا اور پولیس کے حوالے کردیا ۔ پولیس نے اجتماعی آبروریزی کے تقریبا 24 گھنٹے بعد کیس درج کیا اور بعد میں جی آر پی نے مفرور چاروں ملزموں کو گرفتار کرلیا۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز