مدھیہ پردیش کے اودے پور کی شاہی مسجد میں شرپسند عناصر نے پھینکی گندگی

Mar 15, 2017 08:01 PM IST | Updated on: Mar 15, 2017 08:02 PM IST

بھوپال۔  مدھیہ پردیش کے ضلع  ویدیشہ کی  تحصیل  اودے  پور  میں  نوابوں کی تعمیرکردہ  شاہی مسجد ہے جو کہ آثار قدیمہ میں درج ہے ۔ یہاں پر مسلم طبقہ پانچ وقت کی نماز ادا کرتا ہے ۔ چونکہ مسجد آثار قدیمہ  میں ہے،  اس لیےاس مسجد کا رکھ رکھاو اور دیگر انتظامات بھی آثار قدیمہ کے ہاتھوں میں ہیں ۔ یہاں کے مقامی لوگوں کے مطابق سکیورٹی گارڈ یہاں پر اپنی ڈیوٹی  برابر نہیں کرتے  ہیں اور یہی  وجہ  ہے  کہ  کچھ  شر پسند عناصر مسجد  میں جوا ، شراب  اور گندگی جیسے کاموں کو انجام  دے  رہے  ہیں ۔

گزشتہ دنوں کسی نے مسجد کو ناپاک کرنے کے لیے وہاں گندگی پھینکی، جس کی شکایت کرنے اودے  پور  کا مسلم طبقہ بھوپال میں آثار قدیمہ کے دفتر  پہنچا اور افسران  کے سامنے پورے معاملے کو رکھا جس پر نوٹس لیتے ہوئے افسران نے اس کے خلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

مدھیہ پردیش کے اودے پور کی شاہی مسجد میں شرپسند عناصر نے پھینکی گندگی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز