ہند-پاک کرکٹ میچ : 15 مسلم نوجوانوں کے خلاف غداری کا معاملہ درج کرنے والے تھانہ انچارج کا تبادلہ

Jun 29, 2017 06:45 PM IST | Updated on: Jun 29, 2017 06:45 PM IST

برہان پور: مدھیہ پردیش کے برہان پور ضلع  میں پندرہ مسلم نوجوانوں پر ملک سے بغاوت کا معاملہ درج کرنے کے بعد خبروں میں آئے شاہ پور تھانہ کے انچارج انسپکٹر سنجے پاٹھک کو ہٹا کر مندسور بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس ہیڈکوارٹر بھوپال سے آئے کل دیر رات حکم کے بعد مسٹر پاٹھک کومندسور بھیجا گیا ہے۔ اسسٹنٹ انسپکٹر راماشرے پرساد سنگھ یادو کو شاہ پور تھانے کا انچارج بنایا گیا ہے۔

پولیس افسر کرن سنگھ راوت نے بتایا کہ مسٹر پاٹھک کو شاہ پور تھانے سے عارضی طورپر ہٹایا گیا ہے ۔ پولیس ہیڈکوارٹر سے موصولہ حکم کے بعد مندسور ضلع میں چل رہی پرانی محکمہ جاتی جانچ میں ان کی مستقل غیر موجودگی کی وجہ سے انہیں پندرہ دنوں کے لئے وہاں بھیجا گیا ہے۔

ہند-پاک کرکٹ میچ : 15 مسلم نوجوانوں کے خلاف غداری کا معاملہ درج کرنے والے تھانہ انچارج کا تبادلہ

file photo

ضلع ہیڈکوارٹر سے 23کلومیٹر دور گرام محد میں اٹھارہ جون کو چمپئنس ٹرافی کے فائنل میں ہندوستان پر پاکستان کی فتح کے بعد ہوئی مبینہ آتش بازی اور نعرہ بازی پر پولیس نے پندرہ نوجوانوں کے خلاف معاملہ درج کیا تھا۔ ۔ دو دن بعد پولیس نے اچانک ملک سے بغاوت کے دفعہ کو ہٹاکر نوجوانوں پر فرقہ وارانہ خیر سگالی تباہ کرنے کے دفعات عائد کردئے تھے ۔ کھنڈوہ جیل میں ایک ہفتہ تک بند رہے تمام پندرہ نوجوانوں کو 27جون کو ضلع عدالت سے مشروط ضمانت مل گئی تھی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز