شیوراج سنگھ چوہان کی بڑھی مشکل، برادر نسبتی سنجے سنگھ کانگریس میں شامل

سنجے سنگھ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کی اہلیہ سادھنا سنگھ کے بھائی ہیں

Nov 03, 2018 05:19 PM IST | Updated on: Nov 03, 2018 05:21 PM IST

 مدھیہ پردیش کے انتخابی گھمسان میں چلنے والے شہ اور مات کے کھیل میں آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو اس وقت جھٹکا لگا جب وزیر اعلی شیوراج سنگھ کے برادر نسبتی سنجے سنگھ نے کانگریس کا دامن تھام لیا۔ سنجے سنگھ وزیر اعلی کی اہلیہ سادھنا سنگھ کے بھائی ہیں۔ انہوں نے ہفتہ کے روز یہاں کانگریس ہیڈ کوارٹر میں مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر کمل ناتھ اور پارٹی لیڈر جیوترادتیہ سندھیا کی موجودگی میں کانگریس کی رکنیت اختیار کی۔

 کمل ناتھ نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں بی جے پی کی حکومت میں ہر طبقہ مایوس ہے اور  سنجے سنگھ ان تمام طبقوں کے جذبات کے ساتھ کانگریس میں آئے ہیں۔ کانگریس ریاست میں ترقی کا نیا نقشہ کھینچنے کے لئے تگ و دو کر رہی ہے اور سنجے سنگھ کے پارٹی میں آنے سے اسے یہ نقشہ بنانے میں مدد ملے گی۔ وہیں، سنجے سنگھ نے بی جے پی پر کنبہ پروری کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں جس طرح سے اسمبلی انتخابات کے لئے ٹکٹ بانٹے جا رہے ہیں، اس سے یہ بات صاف ہے کہ وہاں كام کے کارکنوں پر نامور افراد حاوی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی میں بالادستی کی صورت حال ہے۔ جو پارٹی میں کنبہ پروری کے خلاف لڑنے کا دم بھرتی تھی وہی اب باپ کے بعد ان کے بیٹے اور بیٹیوں کو ٹکٹ دے رہی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے سوال پوچھا کہ ان کی پارٹی كام کرنے والوں کو چھوڑ کر ناموروں کو انتخابی میدان میں کس طرح اتار رہی ہے؟

شیوراج سنگھ چوہان کی بڑھی مشکل، برادر نسبتی سنجے سنگھ کانگریس میں شامل

سنجے سنگھ ہفتہ کے روز کانگریس میں شامل ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں روزگار اور کاروبار کی حالت خستہ ہے۔ ریاست میں سرمایہ کاری کے لئے کانفرنس تو ہوئی تھی لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ  شیوراج کے خاندان کے رکن نہیں بلکہ ان کے رشتہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "میں ان کا برادر نسبتی ہوں"۔ یہ سمجھا جا رہا ہے کہ سنجے سنگھ بی جے پی کی طرف سے اسمبلی انتخابات میں ٹکٹ نہ ملنے سے ناراض ہیں اور کانگریس انہیں ٹکٹ دے سکتی ہے۔ مدھیہ پردیش میں 28 نومبر کو اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز