مدھیہ پردیش : اردو طلبہ و اساتذہ کے مسائل اور اردو کتابوں کی عدم فراہمی کو لے کرکانگریس کمیٹی چلائے گی تحریک

مدھیہ پردیش میں اردو طلبہ و اردو اساتذہ کے مسائل اور اردو کتابوں کی عدم فراہمی کو لے کر مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی نے تحریک چلانے کا فیصلہ اعلان کیا ہے۔

Jul 09, 2018 07:28 PM IST | Updated on: Jul 09, 2018 07:28 PM IST

بھوپال : مدھیہ پردیش میں اردو طلبہ و اردو اساتذہ کے مسائل اور اردو کتابوں کی عدم فراہمی کو لے کر مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی نے تحریک چلانے کا فیصلہ اعلان کیا ہے۔ نیوز 18 اردو پر خبر نشر کئے جانے کے بعد مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی نے اردو طلبہ و اساتذہ کے مسائل کو انتخابی سال میں عوام کی عدالت میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری محمد سلیم کا کہنا ہے کہ بر سر اقتدار جماعت اقلیتوں کو تعلیم کے میدان میں پسماندہ رکھنا چاہتی ہے ، یہی وجہ ہے کہ نیاتعلیمی سال شروع ہونے کے اتنے دن بعد بھی اردو کے طلبہ اردو کی درسی کتابوں سے محروم ہیں۔

مدھیہ پردیش : اردو طلبہ و اساتذہ کے مسائل اور اردو کتابوں کی عدم فراہمی کو لے کرکانگریس کمیٹی چلائے گی تحریک

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز