چھتیس گڑھ: پولیس اہلکاروں کی بڑی کارروائی، 14 نکسلی مارے گئے

پولیس اہلکاروں اورنکسلیوں کے درمیان ابھی بھی مڈبھیڑ جاری ہے۔ نکلسیوں کے ڈھیرہونے کی تصدیق پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کی ہے۔

Aug 06, 2018 02:20 PM IST | Updated on: Aug 06, 2018 02:22 PM IST

چھتیس گڑھ کے سکما ضلع میں پولیس اورنکسلیوں کی مڈبھیڑ میں 14 نکلسیوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔ ابھی بھی پولیس اورنکلسیوں کے درمیان مڈبھیڑ جاری ہے۔ نکلسیوں کے ڈھیرہونے کی تصدیق پولیس سپرنٹنڈنٹ  نے کی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق گولا پلی اورکونٹا تھانہ علاقے کے درمیان تقریباً 100 نکسلی میٹنگ کررہے تھے۔ مخبرکی اطلاع پرسیکورٹی اہلکاروں نے حکمت عملی بناکر نکسلیوں پرحملہ بول دیا۔ مارے گئے 14 لوگوں کی لاش پولیس نے برآمد کرلئے ہیں۔

چھتیس گڑھ: پولیس اہلکاروں کی بڑی کارروائی، 14 نکسلی مارے گئے

چھتیس گڑھ کے سکما میں ڈی آرجی، ایس ٹی ایف اور سی آرپی ایف کے جوانوں نے بڑی کارروائی کی: فائل فوٹو

اطلاعات کے مطابق موقع سے 4 آئی ای ڈی اور 16 ملکی ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں اس سال کی یہ سب سے بڑی کارروائی بتائی جارہی ہے۔ ڈی آرجی، ایس ٹی ایف اور سی آرپی ایف نے مشترکہ کارروائی کرکے اس مڈبھیڑ کو انجام دیا ہے۔

 

 

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز