جینس شوروم کے چینجر روم میں پہنچی طالبہ ، تو ایم ایم ایس بنانے لگا منیجر ، گرفتار

Apr 21, 2017 06:47 PM IST | Updated on: Apr 21, 2017 06:47 PM IST

اندور: مدھیہ پردیش کے اندور کے تكوگنج تھانہ علاقہ ٹریزر آئی لینڈ مال میں واقع ایک جینس برانڈ کے شوروم میں 11 ویں کی طالبہ کا کپڑے بدلنے کے دوران ایم ایم ایس بنانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ اودھیش گوسوامی نے آج نامہ نگاروں کو بتایا کہ طالبہ کے والد کی شکایت پر اسٹور منیجر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسٹورمنیجر کا موبائل فون ضبط کیا ہے جس میں متاثرہ کا ویڈیو بنایا گیا تھا۔

طالبہ کا الزام ہے کہ وہ کل رات یہاں جینس خریدنے آئی تھی۔ اس دوران اسٹور منیجر نے ہی اسے جینس دکھائی تھی۔ جینس پسند کرنے کے بعد جب طالبہ ٹرائل روم میں گئی، تب اس نے دروازے کے نیچے سے ٹرائل روم کے اندر موبائل کیمرہ رکھ دیا۔ ٹرائل روم سے باہر نکلتے وقت طالبہ کو شک ہوا اور تلاشی لینے پر اسے کیمرہ مل گیا۔

جینس شوروم کے چینجر روم میں پہنچی طالبہ ، تو ایم ایم ایس بنانے لگا منیجر ، گرفتار

علامتی تصویر

پولیس تفتیش میںاسٹور منیجر نے قبول کیا ہے کہ اس نے ایم ایم ایس بنایا تھا۔ پولیس اس سے اس نوعیت دیگر واردات کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ ادھر، واقعہ کے بعد شوروم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس کی پالیسی ان تمام معاملات میں انتہائی سخت ہے۔ وہ خود بھی اس کے خلاف پولیس سے شکایت کررہی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز