رانچی کے برسہ منڈا سمادھی استھل سے امن کا پیغام لیکرکاروان محبت ہوا روانہ

Sep 06, 2017 06:12 PM IST | Updated on: Sep 06, 2017 06:12 PM IST

رانچی۔ امن کا پیغام لیکر رانچی سے کاروان محبت روانہ ہوا ہے۔ ملک میں ماب لنچنگ اور نفرت کے بڑھتے رجحانات کے پیش نظر یہ کارواں مختلف شہروں سے گذرتا ہوا ریاست گجرات کے پوربندر پہنچے گا۔  اس موقع پر معروف صحافی گوری لنکیش کے قتل پر گہرے صدمے کا  اظہار کیا گیا ۔

رانچی کے لارڈ برسہ منڈا سمادھی استھل سے چالیس افراد پر مشتمل کاروان محبت سفر کی شروعات ہوئی ہے ۔ کارواں کے ارکان پہلے ریاست کے رام گڑھ میں ماب لنچنگ کے شکار مقتول علیم الدین انصاری کے اہل خانہ اور گریڈیہ میں متاثرہ عثمان انصاری سے ملاقات کریں گے۔ رانچی واپسی کے بعد یہ کارواں کرناٹک ہوتے ہوئے دہلی پہنچے گا۔ واضح رہے کہ معروف آئی اے ایس افسر ہرش مندر کی قیادت میں یہ کارواں پچھلے4 0 ستمبر کو آسام سے چل کر رانچی پہنچا ہے۔ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو پائیدار بنانے کے مقصد سے یہ کارواں مغربی اترپردیش ، ہریانہ اور راجستھان ہوتے ہوئے گجرات پہنچے گا۔ روانگی سے قبل ہرش مندر نے ملک میں خراب ہوتے نفرت کے ماحول پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ کاروان محبت میں شامل سماجی کارکنان نے ملک کی بقا کے لئے اکثریتی فرقہ کے لوگوں سے خاموشی توڑنے کی اپیل کی ہے۔ ساتھ ہی محبت کے پیغام کو عام کرنے کے مقصد سے پالیسی بنانے پر زور دیا ہے۔

رانچی کے برسہ منڈا سمادھی استھل سے امن کا پیغام لیکرکاروان محبت ہوا روانہ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز