minor murders mining engineer seeing him with mother in ranchi snm ماں کو غیرمرد کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھا تو آپا کھو بیٹھا نابالغ، کر دیا انجینئر کا قتل– News18 Urdu

ماں کو غیرمرد کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھا تو آپا کھو بیٹھا نابالغ بیٹا، کر دیا یہ کام

پولیس کے مطابق نابالغ نے قتل کی بات قبول کرلی ہے۔ وہ انٹر کا اسٹوڈینٹ ہے۔ بطور پولیس لڑکے نے بتایا کہ رنجن ایکا اور اس کی ماں کا غیر قانونی تعلقات تھا۔

Jan 10, 2019 03:32 PM IST | Updated on: Jan 11, 2019 10:57 AM IST

جھارکھنڈ کی راجدھانی میں ایک نابالغ نے پتھر سے کچل کر مائننگ انجینئر کا قتل کر دیا۔ مہلوک رنجن ایکا کھلاری میں پوسٹڈ تھا۔ ملزم نابالغ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ واقعہ جگن ناتھ پور علاقے کا ہے۔

پولیس کے مطابق نابالغ نے قتل کی بات قبول کرلی ہے۔ وہ انٹر کا اسٹوڈینٹ ہے۔ بطور پولیس لڑکے نے بتایا کہ رنجن ایکا اور اس کی ماں کا غیر قانونی تعلقات تھا۔ منگل کی رات کو اس نے گھر کے باہر قابل اعتراض حالت میں دیکھ لیا۔ اس غصہ میں آکر نابالغ نے کدال سے سر پر وار کرکے رنجن کو بیہوش کر دیا۔ اس کے بعد پتھر سے کچل کر قتلک کردیا۔

ماں کو غیرمرد کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھا تو آپا کھو بیٹھا نابالغ بیٹا، کر دیا یہ کام

Loading...

پولیس کی مانیں تو قتل کے بعد نابالغ نے رنجن کی لاش کو پاس کے نالے میں پھینک دیا۔ پولیس نے جائے حادثہ سے ملزم کا جیکٹ ، کدال اور خون لگا پتھر برآمد کیا ہے۔ ہوچھ گچھ کے بعد پولیس نابالغ کو چائلڈ کیئر ہوم بھیجے گی۔

Loading...