مدھیہ پردیش کے مدارس میں دی جائے گی حب الوطنی کی تعلیم

Apr 01, 2017 08:20 PM IST | Updated on: Apr 01, 2017 08:20 PM IST

بھوپال۔ مدھیہ  پردیش مدرسہ  بورڈ میں اب حب الو طنی کی تعلیم دی جائے گی ۔ صوبے کے مدارس میں وطن سے محبت کی اسلام مذہب  میں کیا  اہمیت ہے ،  اس کی تعلیم دی جائے گی ۔ مدھیہ پردیش مدرسہ بورڈ حب الو طنی کے موضوع پر کورس تیارکررہا ہے جسے پہلی کلاس سے آٹھویں کلاس تک طلبہ و طلبات کو پڑھایا جائے گا ۔ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ مدارس میں شددت پسندی کی تعلیم دی جاتی ہے اور ملک میں  حالات بگڑ تے ہیں تو مدارس کو شک کی نظروں سے دیکھا جاتا ہے ۔ ایسے میں مد ھیہ پردیش حکومت اور مد رسہ بورڈ کے اس قدم کو سراہا جا رہا ہے ۔

مدھیہ پردیش میں محکمہ اسکول تعلیم کے تحت 7401 مدرسے چلائے جا رہے  ہیں، جن  میں  دو لاکھ  تیس ہزار طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور ان طلبہ و طالبات میں حب الوطنی کا جذ بہ بیدار کرنے کےلیے مدھیہ پردیش مدرسہ بورڈ  صوبےکے مدرسوں میں پڑھنے والے بچوں کے لیے وطن سےمحبت کی  اسلام  میں کیا اہمیت ہے، اس پرکورس تیار کر رہا ہے ۔ اس کورس کے ذریعہ مسلم بچے یہ جان سکیں گے کہ مذ ہب اسلام میں وطن سے وفاداری او ر محبت  کرنے کو کتنا اونچا درجہ دیا گیا ہے۔  بورڈ کے صدرکا کہنا ہے کہ اکثر یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ اسلام کو دہشت گردی سےجوڑا جاتا ہے ۔ جب کہ اسلام میں کہا گیا ہے جس وطن میں رہو، اس سےمحبت کرو۔ اسی تصور پربورڈ  اپنا کورس تیارکر   رہا ہے، جسے اگلےتعلیمی سال میں شامل کیا جائیگا ۔ اس کورس میں 1857  سے 1947 تک جنگ آزادی میں حصہ لینے والوں کا ذکر ہوگا اور قومی یک جہتی کو بھی شامل کیا جائے گا ۔

مدھیہ پردیش کے مدارس میں دی جائے گی حب الوطنی کی تعلیم

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز