شیوراج سرکار کا فرمان: حاضری میں 'یس سر' نہیں 'جے ہند’ بولیں طلبہ

Sep 13, 2017 02:33 PM IST | Updated on: Sep 13, 2017 02:33 PM IST

بھوپال۔ مدھ پردیش کے وزیر تعلیم وجے شاہ نے فرمان جاری کیا ہے کہ طالب علموں کو روایتی‘ یس سر’ ‘ میڈم’ کے بجائے 'جے ھند' کہہ کر حاضری دینا پڑے گی۔ انہوں نے اس سلسلے میں بدھ کو ستنا ضلع کے تمام اسکولوں کو ہدایات دیں۔

کہا جا رہا ہے کہ 1 اکتوبر 2017 سے پوری ریاست میں اسے لاگو کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔ شاہ نے کہا کہ ابھی یہ اصول ستنا کے نجی اسکولوں کے لئے صرف ایک تجویز ہے۔ انہوں نے امید جتائی کہ اسکول ان کی ہدایات پر عمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حب الوطنی سے متعلق ہے۔

شیوراج سرکار کا فرمان: حاضری میں 'یس سر' نہیں  'جے ہند’ بولیں طلبہ

علامتی تصویر: گیٹی امیجیز

وزیر نے یہ بھی کہا کہ وہ پوری ریاست میں اپنے فرمان کی تعمیل کے لئے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان سے اجازت طلب کریں گے۔ شاہ نے اساتذہ، پرنسپلوں اور تعلیمی افسران کی ایک محکمہ جاتی میٹنگ میں چترکوٹ میں یہ ہدایت جاری کئے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز