موب لنچنگ روکنے کے لئےمدھیہ پردیش پولیس نے بنائی الگ ٹیم

مدھیہ پردیش میں موب لنچنگ کے حادثات کو روکنے کے لئے مدھیہ پردیش پولیس نے ایک اسپیشل ٹیم کی تشکیل کی ہے، اس میں سبھی اضلاع کے ایس پی کو نوڈل افسر بنایا گیا ہے۔

Jul 31, 2018 05:57 PM IST | Updated on: Jul 31, 2018 06:33 PM IST

بھوپال: پورے ملک میں ہونے والے موب لنچنگ کے واقعات کو دیکھتے ہوئے مدھیہ پردیش میں موب لنچنگ کے حادثات کوروکنے کے لئے مدھیہ پردیش پولیس نے ایک اسپیشل ٹیم کی تشکیل کی ہے، اس میں سبھی اضلاع کے ایس پی کو نوڈل افسربنایا گیا ہے۔

دراصل پولیس ہیڈ کوارٹرنے سبھی پولیس سپرنٹنڈنٹ کواحکامات جاری کئے ہیں، اس کے مطابق ضلع میں موجودہ ٹیم کی قیادت ڈی ایس پی رینک کے افسرکریں گے۔ وہیں موب لنچنگ جیسے حادثات کو روکنے کے لئے گائڈلائن بھی بنائی گئی ہے۔

موب لنچنگ روکنے کے لئےمدھیہ پردیش پولیس نے بنائی الگ ٹیم

واضح رہے کہ مدھیہ پردیش سمیت پورے ملک میں موب لنچنگ کے واقعات سامنےآرہے ہیں، جسے دیکھتے ہوئے مدھیہ پردیش پولیس نے یہ قواعد شروع کی ہے اورپولیس ہیڈ کوارٹرنے احکامات جاری کئے ہیں۔

مدھیہ پردیش میں موب لنچنگ کا تازہ معاملہ تب سامنے آیا تھا جب سنگرولی ضلع میں بچہ چوری کے شک میں ایک آدیواسی خاتون کو پیٹ پیٹ کرمارڈ الا گیا تھا۔ اس معاملے میں پولیس نے 14 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے 12 لوگوں کو گرفتارکیا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز