رانچی میں درگا پوجا کے پیش نظر دو روز بعد نکالا گیا محرم کا جلوس

Oct 04, 2017 02:08 PM IST | Updated on: Oct 04, 2017 02:08 PM IST

رانچی۔ درگا پوجا کے پیش نظر رانچی میں محرم الحرام کا جلوس دس تاریخ کے بجائے 12 تاریخ کو نکالا گیا ۔ محرم کمیٹیوں کے اس فیصلے اور بھائی چارے کے ماحول میں جلوس کے انعقاد پر ہندو بھائیوں نے خوشی کا اظہارکیا۔ رانچی میں محرم الحرام کا جلوس پورے جوش و خروش کے ساتھ نکالا گیا ۔ مختلف محلوں سے یہ جلوس شان و شوکت کے ساتھ شہر کے معروف البرٹ ایکا چوک سے گذرتا ہوا مین روڈ اور پھر کربلا چوک پہنچا ۔ جلوس میں طرح طرح کی جھانکیوں کے ذریعہ حب الوطنی کے جذبے کا اظہار کیا گیا۔ بھائی چارے کے ماحول میں جلوس کے انعقاد پر سابق مرکزی وزیر سبودھ کانت سہائے نے دلی خوشی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ پھچلے دو سالوں سے ہندو بھائیوں کے تہوار درگا پوجا اور سکھ بھائیوں کے تہوار ایک ساتھ ہونے کی وجہ سے مسلمانوں نے بھائی چارے کا ثبوت پیش کرتے ہوئے محرم کے جلوس کے انعقاد سے پرہیز کیا تھا ۔ اس سال بھی محرم کمیٹیوں اور سماجی تنظیموں نے درگا پوجا کے پیش نظر دو دنوں بعد محرم جلوس کے انعقاد کا فیصلہ لیا ۔

رانچی میں درگا پوجا کے پیش نظر دو روز بعد نکالا گیا محرم کا جلوس

واضح رہے کہ رانچی میں تمام مذاہب کا تہوار آپسی بھائی چارے کے ماحول میں منائے جانے کی روایت رہی ہے۔ اس موقع پر ہر مذہب کے لوگ اسٹال لگا کر جلوس میں شامل لوگوں کے سروں پر پگڑی باندھ کر اور پھولوں کا ہار پہنا کر ان کی عزت افزائی کرتے ہیں۔ ایسے موقعوں پر آپسی بھائے چارے کی ایک اچھی مثال دیکھنے کو ملتی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز