صدارتی الیکشن اعداد کی طاقت پر منحصرہوتا ہے، میں اس سے دور ہوں: ملائم سنگھ

Jun 22, 2017 03:43 PM IST | Updated on: Jun 22, 2017 03:43 PM IST

بھنڈ۔  سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نے صدارتی انتخابات کے لئے کانگریس کی قیادت میں ہونے والی اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ سے پہلے کہا ہے کہ اعداد کی طاقت والی پارٹی کا امیدوار ہی صدر منتخب کیا جائے گا اور وہ اس معاملے میں ابھی کافی دور ہیں۔ ایک شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے مدھیہ پردیش کے بھنڈ تشریف لانے والے مسٹر یادو نے کل دیر شام یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے صدارتی انتخابات میں قومی جمہوری محاذ(این ڈی اے) کی طرف سے بہار کے گورنر رام ناتھ كووند کو امیدوار بنائے جانے سے متعلق سوال پر کہا کہ یہ الیکشن اعداد کی طابق پر منحصر ہوتا ہے، جس کے ساتھ اعداد کی طاقت ہوگی ، اس کا امیدوار ہی صدر منتخب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے میں ابھی دور ہیں۔

اترپردیش میں اپنی پارٹی کی پوزیشن انتہائی خراب ہونے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ جس پارٹی کو انہوں نے اپنے خون پسینے سے کھڑا کیا تھا، آج اس کی قومی پارٹی کی حیثیت چھن جانے سے وہ بہت غمگین ہیں۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ عوام سے دور ہو گئے ہیں اور اس کا نتیجہ ان کو بھگتنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب نئے سرے سے پارٹی کو آگے لے جائیں گے اور دوبارہ اس کو قومی پارٹی کا درجہ دلائیں گے۔ اترپردیش کے سابق وزیر اعلی مسٹر یادو نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں ان کی پارٹی کی حالت اچھی نہیں ہے، لہذا یہاں بھی تبدیلی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں 2018 میں ہونے والا اسمبلی الیکشن ان کی پارٹی بھی پوری طاقت سے لڑے گی۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر حملہ بولتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات کے نتائج آئے ہوئے تین ماہ کا وقت ہونے کو آ گیا ہے، لیکن وزیر اعلی نے کوئی بڑا کام نہیں کیا، جبکہ ان کی پارٹی الیکشن جیتنے کے ساتھ ہی عوام کے لئے کام شروع کر دیتی تھی۔

صدارتی الیکشن اعداد کی طاقت پر منحصرہوتا ہے، میں اس سے دور ہوں: ملائم سنگھ

ملائم سنگھ: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز