Live Results Assembly Elections 2018

مسلم طلبہ کو مقابلہ جاتی امتحانات کی طرف راغب کرنے کیلئے پروگرام کا انعقاد

مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریر پروموشن سو سائٹی کے زیر اہتمام بھوپال میں ایک روزہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ ایک روزہ پروگرام میں مسلم طلبہ و طالبات کو مقابلہ جاتی امتحانات میں شریک اور اس کی تیاریوں سے متعلق اہم معلومات فراہم کی گئیں

Jan 09, 2017 11:00 PM IST | Updated on: Jan 09, 2017 11:00 PM IST

بھوپال : مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریر پروموشن سو سائٹی کے زیر اہتمام بھوپال میں ایک روزہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ ایک روزہ پروگرام میں مسلم طلبہ و طالبات کو مقابلہ جاتی امتحانات میں شریک اور اس کی تیاریوں سے متعلق اہم معلومات فراہم کی گئیں۔

بھوپال میں مسلم طلبہ کو تعلیم کے میدان میں امداد فراہم کرنے کی غرض سے 80 کی دہائی میں مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریر پروموشن سو سائٹی (می کیپس) کا قیام عمل میں آیا تھا ۔ ابتدائی سالوں میں سو سائٹی نے مسلم طلبہ کو وظیفہ فراہم کرنےکا کام کیا ، لیکن جب سو سائٹی کے فنڈ میں اضافہ ہوا ، تو سو سائٹی نے طلبہ کو دیگر میدان میں بھی رہنمائی کرنے شروع کردی ۔ مقابلہ جاتی دور میں جب مسلم طلبہ کو چہارجانب سے کیریرگائیڈنس کا مطالبہ کیا گیا ، تو منتظمین نے اس کے لئے بھی قدم اٹھائے ۔

مسلم طلبہ کو مقابلہ جاتی امتحانات کی طرف راغب کرنے کیلئے پروگرام کا انعقاد

ایک روزہ تربیتی پروگرام کے پہلے سیشن میں ہائی اسکول کے طلبہ و طالبات اور دوسرے سیشن میں ہائر سیکنڈری اسکول کے طلبہ و طالبات کو امتحانات کی تیاری اور مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاریوں کے ہنر سے واقف کرایا گیا۔

منتظمین نےطلبہ کے امتحانات کی تیاریوں کے پیش نظر ابھی ہفت روزہ اس کے بعد چھٹیوں میں مستقل کلاس شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ مسلم طلبہ کو مقابلہ جاتی امتحانات کی جانب راغب کیا جا سکے ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز