مسلم ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے مقابلہ جاتی امتحانات کی مفت کوچنگ کا اہتمام

May 31, 2017 11:18 AM IST | Updated on: May 31, 2017 11:18 AM IST

بھوپال۔  بھوپال میں مسلم ایجوکیشن سوسائٹی نے  مقا بلہ جاتی امتحانات کی تیاری کے لیے کو مفت کوچنگ کلاسیزشروع کی ہیں جس سے اب مسلم طلبہ وطالبات کو   فائدہ ہوگا ۔ مسلم بچوں کے لیے کوچنگ اس لیے شروع کی تھی کہ اس سے مسلم بچے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھائیں گے۔ لیکن  انھیں نا امیدی اس وقت ہوئی جب اس میں کم بچوں نے شرکت کی جسے دیکھ کر لگتا ہے کہ بچوں میں  تعلیم کو لے بیداری کی  اور ضرورت ہے ۔

مسلم ایجو کیشن سو سائٹی مسلم ایجوکیشن کو لے کر کافی وقت سے کام کرتی آ رہی ہے ۔ جس میں اس تنظیم نے مسلم ایجوکیشن کو لے کر سروے بھی کیا ہے۔  اس سروے میں پایا کہ کافی طلبہ وطالبات جو پڑھ لکھ کر آگے کچھ کرنا چاہتے ہیں پر اپنی وہ  اپنی مالی حالات کے چلتے مقا بلہ جاتی امتحانات کی تیاری نہیں کر پاتے ہیں  ۔ ایسے بچوں  کو یہ تنظیم اب مفت کوچنگ دے رہی ہے،  جس کا فائدہ بھوپال کے مسلم بچے اُٹھا رہے ہیں،لیکن تنظیم کو جس طرح کی امید تھی کہ اس کوچنگ میں بچوں کی تعداد زیادہ ہوگی جو کہ نہیں ہو پائی۔ وہیں  مسلم ایجوکیشن سو سائٹی کی اس کوچنگ میں جن بچوں نے حصہ لیا ہے وہ اس تنظیم کے قدم کو بہت اچھا بتا رہے ہیں اوراس سے فائدہ بھی اُٹھا رہے ہیں۔

مسلم ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے مقابلہ جاتی امتحانات کی مفت کوچنگ کا اہتمام

ری کمنڈیڈ اسٹوریز