جھارکھنڈ : پولیس اہلکاروں نے گھر سے نکال کر 24 سالہ سلمان کو گولی ماردی ، پانچ پولیس اہلکار معطل

Jun 24, 2017 11:02 PM IST | Updated on: Jun 24, 2017 11:03 PM IST

چترا : جھارکھنڈ میں چترا ضلع کے پيپروار تھانہ حلقہ کے بهیرا گاؤں میں پولیس کی  مبینہ فائرنگ سے ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔  سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ بهیراباشندہ محمد سلمان عرف راجہ (24 سال) کو کل رات پولیس  اہلکاروں نے مبینہ طور پر اس کے گھر سے کھینچ کر گولی مار دی۔ زخمی نوجوان کو فوری مقامی ہسپتال  لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

وہیں، مقامی لوگوں کو آج صبح جب پورے واقعے کی اطلاع ملی تو وہ مشتعل ہو گئے اور بهیرا گاؤں کے  قریب واقع اہم شاہراہ کو جام کر دیا۔ مشتعل لوگوں نے علاقے کے تمام دکانوں کو بھی بند کرا دیا۔

جھارکھنڈ : پولیس اہلکاروں نے گھر سے نکال کر  24 سالہ سلمان کو گولی ماردی ، پانچ پولیس اہلکار معطل

photo : siasat.com

مظاہرین واقعہ میں شامل پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اگرچہ موقع پر پہنچے سینئرافسران کے سمجھانے کے بعد لوگوں نے جام ختم کر دیا۔ معاملے کی حساسیت کے پیش نظر موقع پر مقامی پولیس کے علاوہ نیم فوجی دستوں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

اس دوران پولیس سپرنٹنڈنٹ مدن موہن لال نے پيپروار تھانہ انچارج ونود سنگھ سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ چند روز قبل بهیرا گاؤں کے قریب ٹرک ڈرائیوروں سے کچھ نوجوانوں نے نقدی سمیت قیمتی سامان لوٹ لئے تھے۔ اس معاملے میں راجہ سمیت دیگر نوجوانوں کا نام سامنے آیا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز