چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ میں بڑا نکسلی حملہ، دوردرشن کے فوٹو جرنلسٹ کی موت، دو جوان شہید

چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ ضلع کے ارن پور تھانہ علاقہ کے نلاوایا علاقہ میں نکسلی تصادم میں دو جوان شہید ہو گئے ہیں

Oct 30, 2018 01:31 PM IST | Updated on: Oct 30, 2018 02:35 PM IST

چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ ضلع میں نکسلیوں نے منگل کی صبح بڑا حملہ کیا ہے۔ ضلع کے ارن پور تھانہ علاقہ کے نلاوایا علاقہ میں نکسلی تصادم میں دو جوان شہید ہو گئے ہیں۔ وہیں، دور درشن نیوز کے ایک کیمرہ اہلکار کی بھی اس حملہ میں موت ہو گئی ہے۔ اس حملہ میں دو جوان زخمی بتائے جا رہے ہیں۔

ڈی آئی جی نکسل پی سندرراج نے حملہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات کے مدنظر سی آر پی ایف اور مقامی پولیس کے جوان علاقہ میں کامبنگ کے لئے نکلے تھے۔ اس دوران یہ حملہ ہوا۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ اس معاملہ کی جانچ شروع ہو گئی ہے۔

چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ میں بڑا نکسلی حملہ، دوردرشن کے فوٹو جرنلسٹ کی موت، دو جوان شہید

دوردرشن کے کیمرامین اچیودانند ساہو کی موقع پر ہی موت ہوگئی

Loading...

پہلے سے گھات لگا کر بیٹھے نکسلیوں نے دوردرشن کی ٹیم اور سکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کردیا اور اندھا دھند فائرنگ کی جس میں ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ ردر پرتاپ،ایک اسسٹنٹ کانسٹیبل منگلو اور دوردرشن کے کیمرامین اچیودانند ساہو کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔اس واقعہ میں دو کانسٹیبل وشنو نیتام اور اسسٹنٹ کانسٹیبل راکیش گوتم زخمی ہوگئے۔

سیکورٹی کے مدنظر اضافی فورس جائے حادثہ کے لئے روانہ کر دی گئی ہے۔ تصادم کی اطلاع کے بعد پولیس کے اعلیٰ افسران بھی جائے واردات کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چھتیس گڑھ : دنتے واڑہ میں بڑا نکسلی حملہ ، آئی ای ڈی دھماکہ میں 6 جوان شہید ، ایک زخمی

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز