چھتیس گڑھ : اسمبلی انتخابات سے قبل نکسلیوں نے کیا دھماکہ ، سی آر پی ایف کے چار جوان شہید

چھتیس گڑھ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے بڑا نکسلی حملہ ہوا ہے ۔ نکسلیوں نے آواپلی کے مرتوڈا علاقہ میں بم دھماکہ کیا ، جس میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس ( سی آر پی ایف ) کے کم سے کم چار جوان شہید ہوگئے ۔

Oct 27, 2018 07:16 PM IST | Updated on: Oct 27, 2018 07:16 PM IST

چھتیس گڑھ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے بڑا نکسلی حملہ ہوا ہے ۔ نکسلیوں نے آواپلی کے مرتوڈا علاقہ میں بم دھماکہ کیا ، جس میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس ( سی آر پی ایف ) کے کم سے کم چار جوان شہید ہوگئے ۔ دو جوانوں کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے ۔ سی آر پی ایف کے جوان ایریا ڈومنیشن کیلئے نکلے تھے کہ اسی دوران نکسلیوں نے حملہ کردیا ۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ہفتہ کو سی آر پی ایف کے 168 بٹالین کے جوان ایریا ڈومیشن کیلئے نکلے تھے ، اسی دوران گھات لگاکر نکسلیوں نے بم دھماکہ کیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ نکسلیوں نے باساگوڈا تھانہ علاقہ کے مرتوڈا میں یہ دھماکہ کیا ۔

چھتیس گڑھ : اسمبلی انتخابات سے قبل نکسلیوں نے کیا دھماکہ ، سی آر پی ایف کے چار جوان شہید

علامتی تصویر ۔

اطلاعات کے مطابق نکسلیوں نے جوانوں کے کیمپ کے کافی نزدیک دھماکہ کیا ہے۔ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر فی الحال 5000 سے زیادہ جوان وہاں موجود ہیں ، پھر بھی نکسلیوں کے ذریعہ اتنی بڑی وارت کو انجام دیا جانا کہیں نہ کہیں سیکورٹی انتظامات پر سوال کھڑا کرتا ہے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز