نتیش نے گولی ماری اس کے ہیں ثبوت، بدعنوانی سے بڑا ہے ظلم: لالو یادو

Jul 27, 2017 01:35 PM IST | Updated on: Jul 27, 2017 01:35 PM IST

رانچی۔ بہار میں این ڈی اے وزیر اعلی کے طور پر نتیش کمار کے حلف لینے کے کچھ دیر بعد آر جے ڈی چیف لالو یادو بی جے پی پر جم کر برسے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور نتیش نے مل کر ان کے خلاف سازش رچی اور انہیں جھوٹے کیس میں پھنسایا۔ لالو نے یہاں تک کہا کہ مودی اور امت شاہ کے رشتہ داروں نے مہاتما گاندھی کا قتل کیا تھا۔ رانچی میں سی بی آئی کورٹ میں پیشی کے لیے آئے لالو یادو نے پریس کانفرنس میں نتیش کمار پر موقع پرست ہونے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا بہار کے عوام نے ہم دونوں کو مینڈیٹ دیا تھا لیکن نتیش نے اس کو رسوا کیا۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کے اس قدم سے گاؤں کے لوگ ناراض ہیں۔

نتیش کمار پر لگے قتل کے الزام کا ذکر کرتے ہوئے لالو پرساد یادو نے کہا کہ نتیش نے گولی ماری اس کے ثبوت ہیں۔ بدعنوانی سے بڑا ظلم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار نے خود اپنے حلف نامہ میں ذکر کیا تھا کہ وہ 302 سمیت کئی دیگر دفعات میں ملزم ہیں۔ بتاتے چلیں کہ سال 1991 میں نتیش پر قتل کا الزام لگا تھا۔

نتیش نے گولی ماری اس کے ہیں ثبوت، بدعنوانی سے بڑا ہے ظلم: لالو یادو

انہوں نے نتیش کمار کو موقع پرست اور ڈھونگی بتاتے ہوئے کہا کہ وہ کہتے تھے کہ مٹی میں مل جاؤں گا لیکن بی جے پی سے ہاتھ نہیں ملاوں گا۔ لالو نے کہا کہ انہوں نے نتیش کمار کو وزیر اعلی بنایا تھا۔ انہوں نے کہا، "میں نے ان کے ماتھے پر ٹیکہ لگایا اور کہا جاؤ شنکر بھگوان کی طرح راج کرو۔ لیکن یہ تو بھسماسر نکلا۔ میرے دل میں کوئی لالچ نہیں تھی، نہیں تو میں کیوں انہیں وزیر اعلی کے طور پر نامزد کرتا۔" اب بی جے پی کے ساتھ مل کر انہوں نے مجھے پھنسایا ہے۔

لالو نے کہا کہ کئی مواقع پر نتیش مودی سے ملے، ان کے ساتھ لنچ کیا۔ دونوں کے درمیان جو کچھ بھی ہوا وہ پہلے سے سیٹ تھا۔

لالو نے مہاتما گاندھی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ آج وہ ملک کو جوڑنے کے لئے موجود نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امت شاہ اور مودی کے خاندان کے گوڈسے نے ان کا قتل کر دیا اور نتیش کمار نے انہی لوگوں سے ہاتھ ملا لیا۔ انہوں نے کہا، "نریندر مودی نے اچھے دن اور کام کا جھانسہ دیا، ڈھونگ رچا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز