حکیم سید ضیا الحسن گورنمنٹ یونانی کالج کے زیر اہتمام پرواز پروگرام کا انعقاد

Mar 10, 2017 03:34 PM IST | Updated on: Mar 10, 2017 03:34 PM IST

بھوپال : حکیم سید ضیا الحسن گورنمنٹ یونانی ڈگری کالج کے زیراہتمام بھوپال میں پرواز کے نام سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں طلبہ اور طالبات نے مختلف عنوان کے تحت پروگرام پیش کیے اور اپنے بہترین فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے انعامات حاصل کیے۔

حکیم سید ضیا الحسن گورنمنٹ یونانی کالج کے زیر اہتمام پہلی بار طلبہ کی صلاحیت کو منظر عام پر لانے کے لئے تقریری مقابلہ، بیت بازی، گلوکاری، نعت خوانی کے مقابلے ہوئے ۔ ان مقابلوں میں بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی اور اپنے بہترین فن کا مظاہرہ کیا۔

حکیم سید ضیا الحسن گورنمنٹ یونانی کالج کے زیر اہتمام پرواز پروگرام کا انعقاد

پرواز نام سے منعقدہ پروگرام کے اختتام پر مد ھیہ پردیش کے وزیر صحت رستم سنگھ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اورمحکمہ آیوش کے تحت یونانی، آیوروید اور ہومیو پیتھی کے بجٹ میں اضافہ کا یقین دلایا۔اس موقع پر حکیم سید ضیا الحسن یونانی کالج کے طلبہ و طالبات کو تقریری مقابلہ، بیت بازی، نعت خوانی،ڈرامہ اوراسپورٹس میں بہترین کارکردگی کے لئے انعام سے نوازاگیا ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز