سیکورٹی کے سخت انتظامات کے درمیان وزیر اعظم مودی کی جگدل پورآمد

جگدل پور۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج اپنے چھتیس گڑھ دورے کے تحت چارٹرڈ طیارہ سے بستر ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر جگدل پور پہنچے۔

Apr 14, 2018 12:14 PM IST | Updated on: Apr 14, 2018 12:14 PM IST

جگدل پور۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج اپنے چھتیس گڑھ دورے کے تحت چارٹرڈ طیارہ سے بستر ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر جگدل پور پہنچے۔ وزیر اعلی ڈاکٹر رمن سنگھ اور دیگر شخصیات نے  مودی کا ہوائی ٹریک پر خیر مقدم کیا۔ نکسل متاثرہ اس علاقے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق کچھ ہی دیر میں مودی جگدل پور سے اسپیشل ہیلی کاپٹر سے بیجاپور ضلع کے جانگلہ روانہ ہوں گے، جہاں وہ ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

سیکورٹی کے سخت انتظامات کے درمیان وزیر اعظم مودی کی جگدل پورآمد

جگدل میں وزیر اعظم مودی کا خیرمقدم کرتے کابینہ وزیر پریم پرکاش پانڈے۔

اس موقع پر مودی مرکزی حکومت کے کثیر المقاصد ’ آيوشمان بھارت یوجنا‘ کا آغاز کریں گے۔ مودی ریاست کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح اور بھومی پوجن بھی کریں گے۔ اس دوران وہ دہلی راج هرا-راؤگھاٹ جگدل پور ریلوے پروجیکٹ کے تحت دہلی راج ہرا میں ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔

قبل ازیں، وزیر اعظم نریندر مودی کے آج چھتیس گڑھ کے بیجاپور دورہ سے ٹھیک پہلے نکسلیوں نے نزدیکی سکما ضلع میں سینٹرل سیکورٹی فورسز کے ایک خالی کیمپ کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کئی ماہ سے خالی سی آر پی ایف کے ایک کیمپ میں کئے گئے۔ حملے میں کسی طرح کے جان مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم کے پروگرام کا مقام کیمپ سے تقریبا ڈیڑھ سو کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز