ترقی کے لئے امن و امان ، لااینڈ آرڈر اور بنیادی سہولیات ضروری : وزیر اعظم مودی

Jun 14, 2018 06:35 PM IST | Updated on: Jun 14, 2018 06:36 PM IST

بھلائی : وزیر اعظم نریندر مودی نے ترقی کے لئے امن و امان ، لا اینڈ آرڈر اور بنیادی ڈھانچے کو ضروری قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ قومی جمہوری اتحاد حکومت اعتماد کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس سے بڑی تعداد میں نوجوان مرکزی دھارے میں واپس آئے ہیں۔

مسٹر مودی نےا سٹیل نگری میں بھلائی اسٹیل پلانٹ کو جدید اور توسیعی پروجیکٹ کے منصوبے کو قوم کو وقف کرنے کے بعد ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی سے اعتماد پیدا ہوتا ہے اور تشدد کا خاتمہ ہوتا هے۔ پبلک سیکٹر کے 1956 میں قائم بھلائی اسٹیل پلانٹ کے مورڈنائزیشن اور بڑا کرنے کے پروجیکٹ پر 18847 کروڑ کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

ترقی کے لئے امن و امان ، لااینڈ آرڈر اور بنیادی سہولیات ضروری : وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم مودی خطاب کرتے ہوئے ۔

انہوں پچھلی حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ جن علاقوں میں سڑکیں نہیں بناتی تھیں ، وہاں موجودہ حکومت ہوائی اڈے بنا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جس بستر کی بات بم، بندوق اور تشدد سے شروع ہوتی تھی ، اب وہاں ہوائی اڈے کی بات ہوگی۔

چھتیس گڑھ کے ایک روزہ دورے پر پہنچے مسٹر مودی نے اس سے قبل یہاں نیا رائے پور میں جوائنٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح کیا اور بھلائی میں انڈین ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ (آئی آئی ٹی) کا سنگ بنیاد رکھا۔انهوں نے بھارتنیٹ منصوبے کا بھومی پوجن اور چھتیس گڑھ میں اڑان منصوبے کاآغاز کیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز